نچلی منزل پر رہنے کے ۶ فوائد

Resham Ejaz Resham Ejaz
ROUND by Francesc Rifé, POINT POINT Mediterranean style garden
Loading admin actions …

اپنا گھر چننا کوئی عام بات نہیں ہے۔ اسی لیے جب جائیداد کا فیصلہ کرنے کی بات آئے تو بہت سے عوامل کو مدنظر رکھنا پڑتا ہے۔ یہ صرف ایک چار دیواری نہیں بلکہ ہمارے ایک پرسکون رہائش گاہ کے خوابوں کی تعبیر ہے۔ یہ وہ جگہ ہے جہاں ہم اپنے اچھے اور برے لمحات گزاریں گے اور ہمیشہ محفوظ محسوس کریں گے۔

سجاوٹ سے لے کر گھر میں رکھے گئے فرنیچر تک، ہر چیز اہم ہے اور یہ بھی کہ بڑے شہر کے درمیان ایک اپارٹمنٹ میں رہنا گاؤں کے کھیت کھلیانوں سے گھرے گھر میں رہنے جیسا بالکل نہیں۔ اسی لیے اس آئیڈیا بک میں ہم آپ کو نچلی منزل پر رہنے کے فوائد بتائیں گے، جو گھر چنتے وقت کئے جانے والے اہم ترین فیصلوں میں سے ایک ہے۔ کیا آپ گھر تبدیل کرنے کے لیے تیار ہیں؟ تو نچلی منزل کی حمایت میں دیے گئے ان آدھ درجن نکات کو مت چھوڑیے۔

۱۔ کم فاصلہ

آپ کو یہ جاننے کے لیے فزکس پڑھنے کی ضرورت نہیں کہ نچلی منزل پر رہنے کے فوائد میں سے ایک فاصلے کی کمی ہے۔ اس حقیقت سے انکار نہیں کیا جا سکتا کہ جتنا اونچا آپ کا گھر ہو گا، فاصلہ اتنا ہی زیادہ ہو گا۔ تو اگر آپ نچلی منزل پر گھر چنیں آپ کا گھر تک فاصلہ کم ہو جائے گا اور سامان اٹھا کر آنا آسان ہو گا۔ اور ہم صرف گھر کی تبدیلی کی بات نہیں کر رہے (آپ سامان اٹھوانے کے لیے کوئی بھی پیشہ ور کمپنی ہائر کر سکتے ہیں)، ہم ہر دن کے کاموں کی بات کر رہے ہں۔ شاپنگ، سیر کے بعد سامان کے ساتھ واپس آنا، بچے۔ ہو سکتا ہے یہ اتنا ضروری نہ لگے مگر نچلی منزل پر رہتے ہوئے آپ ایسے تمام حالات میں اپنے گھر کے لیے شکر گزار ہوں گے۔

۲۔ باغ

نچلی منزل کی ایک مرکزی خصوصیت باغ حاصل کر سکنا ہے۔ باغ کی قدر و قیمت اس وقت مزید بڑھ جاتی ہے جب آپ یہ دیکھیں کہ جدید عمارتوں میں زیادہ تر ٹیرس یا بلکونی نہیں ہوتی۔ گھر کے باہر ایک ایسی جگہ حاصل ہونا جہاں آپ بہار کے درمیانے موسم کا لطف اٹھا سکیں یا باربی کیو کے ساتھ گرمیوں کے ساتھ نمٹ سکیں، اس قسم کی تعمیر کا ایک فائدہ ہے، جو آج تک بہت کم لوگوں کو پسند رہی ہے مگر تھوڑی سی سوچ بچار کے بعد اسے بدصورت بطخ سے حسین بگلے میں تبدیل کیا جا سکتا ہے جسے ہر کوئی سراہتا جائے۔

اچھے ذوق سے چنا گیا فرنیچر، کچھ گملے جن کے ساتھ آپ اپنا باغبانی کا شوق پورا کر سکیں اور گھر میں لطف اٹھانے کی چھوٹی سی جگہ، یہ باغ کی وہ خصوصیات ہیں جو آپ کے نچلی منزل پر گھر خریدنے کے فیصلے پر اثر انداز ہوں گی۔

۳۔ سیڑھیوں کو الوداع کہیں

کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ گھر پہنچنا کتنا آسان ہو جائے گا اگر آپ کی سیڑھیوں سے جان چھوٹ جائے؟ مبارک ہو، ہمارے پاس آپ کے لیے حل ہے: نچلی منزل پر بنا ہوا گھر۔ ہو سکتا ہے کہ آپ کو عمارت کی چند چھوٹی سیڑھیوں کے ساتھ گزارا کرنا پڑے مگر ایک الگ تھلگ گھر لینے پر آپ کو ان کے بارے میں بھی نہیں سوچنا پڑے گا۔

سیڑھیوں سے بچنا ایک آسائش ہو گی، خاص کر تب اگر آپ مستقبل کے بارے میں سوچیں۔ جب آپ کے جوڑ ایسے کام نہیں کریں گے جیسے بیس سال کی عمر میں کرتے ہیں، تب آپ کو یہ الفاظ یاد آئیں گے۔ مگر آپ کو اتنا انتظار کرنے کی ضرورت نہیں جب آپ اسی لمحے سے نچلی منزل پر چلنے کی خوشی حاصل کرنا شروع کر سکتے ہیں۔

۴۔ لفٹ کا مسئلہ نہیں

اگر سیڑھیاں مشکل لگتی ہیں تو کیا آپ نے کبھی لفٹ میں اوپر چڑھنے کی کوشش کی ہے؟ یہ عام طور پر نہیں ہوتا، مگر اوپری منزل پر رہنے اور لفٹ رکھنے کا مطلب ہے آپ کو خراب لفٹ کو جھیلنا پڑے گا۔ سب سے بہتر یہ ہو سکتا ہے کہ لفٹ خراب ہونے کی صورت میں آپ کو سیڑھیاں چڑھ کر اوپر جانا پڑے، مگر یہ بھی ہو سکتا ہے کہ آپ گھنٹوں اسی میں پھنسے کسی کے آپ کو نکالنے کا انتظار کرتے رہ جائیں۔ نچلی منزل آپ کو ان مسئلوں سے بچا لے گی اور آپ کو کسی پریشانی کے بغیر گھر میں داخل ہونے دے گی۔

۵۔ تبدیلی کے لیے بہترین

نچلی منزل پرگھر بنانے کا سب سے بڑا فائدہ آسان رسا‏ئی ہے، جیسا کہ ہم نے کہا، کسی بھی لفٹ یا سیڑھیوں کے بغیر۔ اس سب کی بدولت اس قسم کی عمارت میں تبدیلی لانا یا باہر کوئی کام شروع کرنا وغیرہ آسان ہو جاتا ہے۔ اوپر دکھائے گئے ایک خاندان کے لیے بنائے گئے گھر میں بھی ایسا ہی ہے جسے پیشہ واران نے نچلی منزل پر رسائی کی مثال بنا دیا ہے۔

۶۔ مزید چوریاں: درست یا غلط؟

آپ کو نچلی منزل پر رہنے کے فوائد بتاتے ہوئے جو آخری مسئلہ ہم آپ کو بتائیں گے وہ حفاظت کا ہے۔ بہت سے لوگ سمجھتے ہیں کہ اس قسم کے گھروں میں چوری ہونا آسان ہے مگر سچ یہ ہے کہ یہ بات کچھ اتنی بھی درست نہیں۔ آپ کی سوچ کے برعکس، یہ بنگلے باقی گھروں کی نسبت چورون کی زیادہ توجہ نہیں گھیرتے۔ شاید یہ خطرے میں لگیں مگر سچ تو یہ ہے کہ حفاظت ہر گھر کے مالک پر منحصر ہوتی ہے۔ مناسب دیواریں، کھڑکیوں پر سلاخیں، ایک جانور یا اچھا سا الارم چوروں کو آپ کے گھر سے دور کر دے گا اور نچلی منز ل پر بنے گھر کو کسی بھی دوسرے گھر جتنا ہی محفوظ بنا لے گا۔

مزید جانئے: اگر آپ ۳۰ سال سے بڑے ہیں تو یہ چیزیں آپ کے گھر میں نہیں ہونی چاہئیں۔

Need help with your home project?
Get in touch!

Highlights from our magazine