ایک نہایت خوبصورت اور جدید گھر

Hamna—Homify Hamna—Homify
homify
Loading admin actions …

سفید، خاکستری اور ہلکے رنگ کی لکڑی کے ساتھ بنا یہ گھر زندگی کی پریشانیوں اور سٹریس سے دور جانے کا بہت اچھا طریقہ ہے۔ ہر ہر کمرہ بہت آرامدہ، سادہ لیکن وضع دار ہے۔ جدید فرنیچر، اسٹائلش روشنیاں، ذہانت سے بھرپور چیزیں رکھنے کی جگہیں اور خوبصورت ٹیکسٹائل کی وجہ سے یہاں رہنا بہت ہی پر سکون اور پرکشش محسوس ہو رہا ہے۔ 

ٹیکسچر والی دیواروں اور شیشوں کی وجہ سے بھی اس گھر کی خوبصورتی میں کئی گنا اضافہ ہو رہا ہے۔ چلیں پھر آپ بھی اس خوبصورت گھر کا دورہ کریں اور اپنے لیے منفرد آئیڈیاز جمع کریں۔

خوبصورت دیوان خانہ

L کی شکل والے صوفوں کی سیٹنگ کے پیچھے بنی ٹیکسچر والی دیوار اس پوری جگہ کو دکھنے میں بہت خوبصورت اور متاثر کن بنا رہی ہے۔ اور ٹی۔وی رکھنے کے لیے اس لکڑی کے شیلف کے تو کیا ہی کہنے ہیں، جس کے نیچے بنے کیبنٹ میں آپ بہت ساری اشیاء رکھ سکتے ہیں۔ اس کے لٹکتے ہوۓ روشنی کے فانوس نہایت ہی جدید اور متاثر کن انداز پیش کر رہے ہیں۔ اور اس چیز کو تو آپ مان ہی رہے ہوں گے کہ اس جگہ کے رنگوں کا چناؤ بہت آرامدہ اور خوبصورت ہے۔

اسٹائلش داخلہ گاہ

فرش سے لے کر چھت تک کی شیشے کے پینل والی دیوار اس گھر کی داخلہ گاہ کو اور بھی زیادہ کشادہ بنا رہی ہے۔ جبکہ ادھر لگا فانوس اس جگہ کے شاہانہ پن کو مزید دوچند کر رہا ہے۔ سفید رنگ اور لکڑی کی مدد سے بنایا گیا جوتے کا کیبنٹ جدید بھی ہے اور نہایت کار آمد بھی۔

جدید کھانے کی جگہ

لکڑی، خاکستری اور سفید رنگ اس جگہ کی بھی خوبصورتی کو نمایاں کر رہا ہے۔ ادھر کا سارہ فرنیچر بہت ہی جدید انداز کا ہے۔ کونے پر لگے خوبصورت انداز کے شیلف کو تو دیکھیں، یہ آپ کے پاس موجود تمام نوادرات کو سجانے کے لیے بہترین جگہ ہے۔

حسین باورچی خانہ

کھلے منصوبے والی اس جگہ پہ باورچی خانے کو کھانے کی جگہ سے ایک خوبصورت بریکفاسٹ کاؤنٹر کی مدد سے علیدہ کیا گیا ہے۔ چمکدار، براؤن اور سفید رنگ کے کیبنٹ باورچی خانے کی تمام ضروری اشیاء رکھنے کے لیے کافی ہیں۔

اس جگہ کو تو دیکھ کہ ہی ہمارا ادھر کھان پکانے کو دل کر رہا ہے۔

وضع دار خواب گاہ

صاف ستھری اور جدید فرنیچر سے مل کر بنی یہ خواب گاہ آرامدہ بھی ہے اور کارآمد بھی۔ جبکہ ٹیکسچر والی دیوار اس جگہ کی خوبصورتی میں اضافہ کر رہی ہے۔ ادھر بھی بنی ٹی۔وی رکھنے کی جگہ بہت ہی جدید ہے اور اس پر رکھے خوبصورت گلدان اس کے حسن کو دوبالہ کر رہے ہیں۔کونے میں موجود چھوٹی میز اور اوپر بنا کیبنٹ آپ کی ضرورت کی تمام کتابیں اور سٹیشنری باآسانی رکھ سکتے ہیں۔

سادہ لیکن پرکشش

سادہ سا سفید فرنیچر، گرم جوش سی لکڑی کے ٹچ، جدید لائٹ اور تھوڑی سی مگر بے حد دلچسپ آرائشی اشیاء اس خواب گاہ کو سادہ مگر بہت ہی پرکشش انداز دے رہی ہیں۔

روشن اور خوبصورت انٹیریر کے ساتھ ایک جدید پاکستانی گھر بھی دیکھیں.

Need help with your home project?
Get in touch!

Highlights from our magazine