آپ کے گھر کے لیے پتھر کی 13 دیواریں

Resham Ejaz Resham Ejaz
homify Modern corridor, hallway & stairs
Loading admin actions …

اگر آپ تبدیلی چاہتے ہیں تو دیواروں سے شروع کریں۔ یہ اصول صرف آپ کے گھر کے بیرونی حصے تک محدود نہیں بلکہ اندرونی حصے میں بھی استعمال میں لایا جا سکتا ہے۔ چلیے ان پتھر کی 13 دیواروں میں کسی کو مس نہ کریں!

1۔ استقبال کریں

اپنےگھر میں لوگوں کا اس دلکش دیوار کے ذریعے استقبال کریں۔ اس کی انوکھی ساخت ساری جگہ میں خاص نمائش کا اضافہ کر دیتی ہے۔ قدموں پر بنٹوں کا ایک تالاب اس انوکھی داخلی دیوار کو مکمل کرتا ہے۔

2۔ سنگ مرمر کی دیوار

ماربل کے فرش کا تو سنا تھا مگر ماربل کی دیواریں؟ یہ پہلی ہے مگر آخری بالکل نہیں لگتی۔ ماربل ایسے رنگوں میں آتا ہے جو ہر پالش کے ساتھ نکھرتے جاتے ہیں۔

3۔ پتھر کی دیوار

پتھر کی دیوار کو جگہیں تقسیم کرنے یا آتش دان کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔ یہ ایک منفرد حصہ ہو گا جو ایسی گرمی عطا کرے گا جو دوسری دیواریں نہیں دے سکتں۔

4۔ ایک کان

سادہ پتھر کی دیوار کی ساخت ایک جیسی ہوتی ہے مگر  اس میں بہت سی بناوٹیں ہیں جو کمرے میں دیہی احساس لے آتی ہیں۔ اسے مزید نمایاں کرنے کے لیے آپ ایسی سجاوٹ ڈھونڈ سکتے ہیں جو دیوار کی ساخت کے ساتھ جچے۔

5۔ دیواریں جو آپ کی سجاوٹ میں ضم ہو جائیں

دیواروں کے استعمال کا مقصد جگہوں کو علیحدہ کر کے کمروں کے تھیم کی حفاظت کرنا ہے۔ تو ایسی دیواریں چنیں جو باقی کے گھر کے ساتھ جچتی ہوں۔

6۔ مختلف رنگ

چھوٹی جگہوں میں مرکز گھر کی دیواریں اور کمرے یا گھر کا مرکزی ڈھانچہ بن جاتا ہے۔ بہتر اثر کے لیے ایسی دیواریں چنیں جو فرش کے رنگ کے ساتھ اچھی لگیں۔

7۔ سنگ مرمر کی کوٹنگ

ماربل کے فرش ماربل کی دیواروں کے ساتھ ہر اعتبار سے مکمل لگتے ہیں۔ ایک پر سکون ماحول کے لیے آپ کو یہی وضع چاہیے۔

8۔ پتھر کی تازگی

قدرتی پتھر جیسا حسن کہیں اور نہیں۔ یہ کسی بھی رنگ کے ساتھ اچھا لگتا ہے خاص کر سفید کے ساتھ۔ ایسا چنیں جو باقی کے گھر کے ساتھ سب سے اچھا لگے۔

9۔ دیہی نفاست

ان لوگوں کے لیے جنہیں ابھی بھی دیہی انداز پسند ہے، یہ ماڈل نقل کرنے کے لیے بہترین ہے۔ یہ تمام عناصر کے ساتھ اچھے سے گھل مل جاتا ہے اور ایک واحد ٹکڑا بناتا ہے جو کہ حسین ہے۔

10۔ پتھر

آپ کو ایک پوری دیوار پتھر سے بنانے کی ضرورت نہیں جیسا کہ ہم پہلے بھی کہہ چکے ہیں۔ آپ کوئی ستون چن کر اسے کمرے کے مطابق سجا سکتے ہیں۔ آپ اس ستون میں ٹی وی بھی جوڑ سکتے ہیں جیسا کہ تصویر میں دکھایا گیا ہے۔

11۔ خم اچھے ہیں

ایک خم دار دیوار بھی گھر میں بڑا فرق پیدا کرتی ہے، جیسا کہ تصویر میں دکھایا گیا ہے۔ آپ بناوٹی پتھر کی دیوار کے ساتھ تاریخی انداز بھی حاصل کر سکتے ہیں۔

12۔ اسے روشن کریں

روشنی سارا کا سارا فرق پیدا کرتی ہے اگر آپ اسے باقی کے گھر کے ساتھ اچھے سے جوڑیں۔ دیوار میں جڑی ایک دیوار حسین تجویز ہے جس میں لگی روشنیاں اسے مزید متاثر کن بنا دیتی ہیں۔

13۔ سبزہ زار

آپ دیواروں کو مزید دلکش بنانے کے لیے ان پر قدرتی عناصر جیسا کہ پودے بھی لگا سکتے ہیں۔

مزید تجاویز کے لیے دیکھیے: بغیر دیواروں والی جگہیں تقسیم کرنے کے لیے 12 انتخابات۔

Need help with your home project?
Get in touch!

Highlights from our magazine