باتھ روم کی تعمیرنو اور تزیین و آرايش کے 17 کم خرچ اور آسان طریقے

Amjad Ali Amjad Ali
Ashton and Bentley , Sovereign Bathroom Centre Sovereign Bathroom Centre Classic style bathroom
Loading admin actions …

باتھ روم کے نيے فیشن اور جدید رجحانات سے متعلق homify.pk پر آج کا مضمون یقینا آپ کی ذوق کی تسکین کے ليے ایک مہمیز کا کام کرے گا۔ جس میں آپ کو کم خرچ اور آسان تبدیلیوں کے زریعيے غسل خانے کو قابل رشک اور قابل تقلید تعمیر میں تبدیل کرنے کے طریقوں سے متعارف کرایا جايےگا۔ اس کے علاوہ غسل خانے کے ليے درکار لوازمات اور انکی تنصیب کس انداز اور زاويے مناسب ہے اور حسن انتظام کے مختلف سلیقے کیسے ترتیب دینے ہیں۔؟ اس مضمون کا حصہ ہیں۔

مختلف اور دیدہ ذیب

خوبصورت رنگوں، متناسب تعمیرات اور آلات و اوزار کی منظم تنصیب کیوجہ سے یہ تنگ اور کم احاطے والا غسل خانہ کشادہ اور نہایت خوبصورت نظر آرہا ہے۔

بولتے ٹايل

ٹایلوں پر تصویروں اور خوبصورت رنگوں کی شاندار پینٹنگز اور دیگر جاذب نظربیل بوٹوں کی خوبصورتی کا ایک نظارہ اس نمونے میں واضح ہے۔ 

رنگین اور شاندار

باتھ سیٹ اور واشنگ سیٹ سمیت واش بیسن کو جدید اور منفرد انداز میں نصب کیا گیا ہے جبکہ گہرے نیلے رنگ کی دیواروں اور سفید چھت کیوجہ سے روشنی اپنی الگ بہار دکھارہی ہے۔

ٹايلوں کا کمال

جیومیٹری کی مختلف اشکال اور دیگر نقش و نگار والے ٹايلوں کی تنصیب سے جو تبدیلی، صفايی اور حسن مقصود ہوتا ہے، وہ اس تصویر میں نمایاں ہے۔ جس نے اس چھوٹے سے غسل خانے کو خوبصورتی کے ساتھ نفاست کا بھی نمونہ بنا دیا ہے۔

ایک نیا خیال

زیرنظر غسل خانے کا واش بیسن گھر کے متروک یا پرانے فرنیچر سے بنایا گیا ہے۔ جو کہ شکل و صورت اور رنگ وروغن سے معیاری اور شاندار فرنیچر نظر آرہی ہے لیکن آپ اس سے واش بیسن کا فایدہ اٹھايں تو دوہرا فایدہ ہوگا۔ آپ بھی کسی پیشہ ورماہر کی مدد سے پرانے فرنیچر میں باقاعدہ سینیٹری فٹنگ کرکہ انہیں باتھ روم میں استعمال کرسکتے ہیں۔  چمکدار سفید پینٹ اور شیشوں کا مثالی انتظام اس غسل خانے کو شاہی حمام کے مقابل بناتی ہے۔

حسن خیال

سنہرے اور چمکدار پینٹ سے مزین گھر کے اس پرانے فرنیچر کو آينے سمیت غسل خانے کے ليے ترمیم کرکے تیار کیا گیا ہے۔ جس کا انداز شاہانہ اور نرالا ہے۔ جو کہ کم خرچ طریقے سے فالتو اشیا کا مفید استعمال کرکہ ایک شاندار غسل خانہ ترتیب دینے کی ایک اور مثال ہے۔

مفید اور کارآمد

گھر میں موجود بہت سی ایسی متروک اور فالتو اشیا ایسی ہوتی ہیں۔ جو گھر میں تو بے کار ہوتی ہیں لیکن غسل خانے میں انکا استعمال بالکل نیا اور مفید ہوتا ہے۔ اس چمکدار اور صاف و شفاف باتھ روم کا طاقچہ اور دیگر اشیا انہیں فالتو اشیا سے بنایی گیی ہیں۔

تعمیری خیال

ایک فالتو آرايشی شمع دان سے باتھ روم کا گلدان بنانا کیسا لگتا ہے؟ خالی اور متروک تصویری فریم نصب کرنے سے باتھ روم کا منظر کیسے تبدیل ہو گا؟ آپ بھی تجربہ کریں۔

کھسکنے والے دروازے

کم احاطے والے غسل خانوں میں کھسکنے والے دروازوں کی تنصیب سے جہاں خوبصورتی اور حسن انتظام کا اظہار ہوتا ہے۔ وہیں جگہ کی بچت بھی ہوتی ہے۔ اس تصویر میں دروازہ بھی خوبصورت بنایا گیا ہے۔

چیری ریڈ

چیری ریڈ کلر کا پینٹ بزات خود ایک دلکش نظارہ ہوتا ہے۔ اور اس شفاف غسل خانے کو ایک نیا اور انوکھا منظر عطا کرتا ہے۔

دیواروں اور فرنیچر کا با کمال استعمال

اس غسل خانے کا استعمال ایک بڑے خاندان کے ليے ایک سہل اور آسان سہولت ہے۔ دیواروں میں مختلف افراد کے تولیہ وغیرہ رکھنے کے ليے الگ الگ طاقچے بنايے گيے ہیں۔ اور پرانی الماری کے درازوں کو دیگر اوزاروں اورسامان رکھنے کے ليے مخصوص کیا گیا ہے۔

درباری فنکاری

کسی پرانے اور بڑے چونے کے برتن کو باتھ روم میں واش بیسن کے طور پر نصب کرکہ کمال کا تخلیقی انداز اپنایا گیا ہے۔ اس قسم کا واش بیسن اور ٹايلوں کا امتزیج ایک حسین اتفاق ہے۔

انوکھا انداز

اس واش بیسن کا ڈیزاين ہی نرالا ہے۔ ٹايلون کے بارڈر اور بارڈر کے اوپر سے سفید ٹايلوں کا آغاز ایک صاف شفاف ماحول کا غماز ہے۔ نیچے کالے ٹايلوں کا فرش متناسب معلوم ہوتا ہے۔

رنگین اور روشن

سنہری روشنی اور سنہرے شیشوں کے امتزاج سے رومانوی ماحول کی تخلیق نیلی روشنیوں کے پس منظرمیں شاندارغسل خانے کے پورے ماحول کو رومانوی بناتی ہے۔

سادہ مگر انوکھا

Z شکل کے اس واش بیسن کو دیکھتے ہی زہن کے تخلیقی گوشے بیدار ہونا شروع ہو جاتے ہیں۔ اس نمونے کا تخلیقی انداز قابل داد ہے۔

شاندار تعلق

باتھ روم کو ڈریسنگ روم کے ساتھ منسلک کرنے کا ایک شاندار نمونہ اس تصویر میں نمایاں ہے۔ ہوادار ماحول اور روشن خدوخال اس باتھ روم کی شان ہیں۔

کمال فن

ایک بڑے پتھر کے اندر باتھ ٹب بنانے کا شاندار خیال پیش کیا گیا ہے۔ اگرچہ یہ ٹب مصنوعی ہے لیکن دیکھنے والے کو متوجہ کرکہ داد ضرور وصول کرتی ہے۔ جسکا خیا ل ہی انسان کو سوچنے پر مجبورکرتا ہے۔

Need help with your home project?
Get in touch!

Highlights from our magazine