پودے رکھنے کے لئے گھر کے اندر ۵ بہترین جگہیں!

Shahtaj Shahtaj
homify Country style balcony, veranda & terrace
Loading admin actions …

ہرے بھرے پودے کسی اچھے نہیں لگتے۔ ہرے بھرے پتے اور چھوٹے چھوٹے رنگ برنگ پھول ہمارے مزاج پر بڑے اچھے اثرات مرتب کرتے ہیں۔ گھر چھوٹا ہو یا بڑا ہر انسان کے دل میں یہ خواہش ہمیشہ رہتی ہے کہ گھر کو سجائیں۔ اب یہ آپ کے بجٹ پر منحصر ہے کہ آپ قدرتی اشیاء سے گھر کو سجاتے ہیں یا مصنوعی اشیاء سے آرائش کا کام لیتے ہیں ایک فلیٹ کے اندر پودوں سے سجاوٹ کا کام لینا بھی ایک کمال ہے۔ آئیے ہم آپ کو گھر کے اندر پووں کے رکھنے کی مناسب جگہیں بتاتے ہیں جہاں پر نہ صرف یہ کہ ان سے گھر کی خوبصورتی میں اضافہ ہوتا ہے بلکہ ان پودوں کے پھلنے پھولنے کے مواقع بھی ملتے رہتے ہیں۔

۱۔ بیرونی دروازے کے قریب

گھر کے داخلی دروازے کے قرین ایک بڑے سے گملے میں پودا اگایا جاسکتا ہے۔ اس میں گلاب، موتیا کے پودے لگا کر نہ صرف یہ کہ مہمانوں کا استقبال ہرے بھرے پتوں والے پودے کرسکتے ہیں بلکہ ان میں لگے ہوئے پھولوں کی بھینی بھینی خوشبو سے گھر معطر ہوجائیگا اور آنے والے مہمانوں کی تھکن بھی دور ہوجائیگی اور ان کی طبیعت بھی ہشاش بشاش ہوجائیگی۔

۲۔ دیوان خانے میں

دیوان خانے میں اگر کونے کی طرف کوئی بڑا سا فینسی ڈیزائن کا گملا رکھ دیا جائے اور اس میں کچھ بڑے پتوں والا پودا لگایا جائے تو آپ کا دیوان خانہ زیادہ خوبصورت نظر آئے گا، اس سلسلے میں ماہر باغبان سے مفید معلومات حاصل کی جا سکتی ہے۔ پھولوں اور پتیوں سے آراستہ گملا دیوان خانے کی لمبائی اور چوڑائی کی مناسبت سے لیا جائے تو جہاں دوسرے سامان کا انتخاب دیکھ بھال کر کیا جاتا ہے وہیں گملا بھی بھت سوچ سمجھ کر لیا جائے تا کہ کمرے کی خوبصورتی کو اجاگر کیا جاسکے۔

۳۔ کھانے کے کمرے میں

اگر گھر بڑا ہے اور جگہ بھی وافر ہے تو آپ یقیناََ کھانے کا کمرہ بھی الگ بناتے ہونگے اس صورت میں آپ یہ بھی ضرور چاہینگے کہ کھانا خوشگوار ماحول میں کھایا جائے۔ انٹیرئیر ڈیکوریٹر کے مشورے کے بعد ایک مستند مالی یا باغبان کے مشورے پر آپ کھانے کے کمرے میں آپ ایک عدد پودے سے بھرا ہوا گملا رکھ سکتے ہیں اور کھڑکی میں چنبیلی کی بیل بھی لگا سکتے ہیں تا کہ باہر سے آتی ہوا میں لہلہاتی ہوئی خوشبو پھیلاتی بیل اور اس میں لگے پھول آپ کے کھانے کا لطف دوبالا کر سکے اور آپ اپنے ارد گرد ایک معطر ماحول محسوس کرسکیں۔

۴۔ بالکنی میں

عام طور پر چھت یا بالکنی گھر کے آگے کے حصے میں بنی ہوتی ہیں۔ اگر وہ جگہ بڑی اور چوڑی ہے تو آپ اس میں مختلف سائز کے گملے رکھ کر اسے خوبصورت بنا سکتے ہیں۔ بعض خواتین ان گملوں میں چھوٹی موٹی سبزیاں بھی اگا لیتی ہیں، جس سے نہ صرف یہ کہ ان کا تازہ سبزیوں کا شوق پورا ہوسکے بلکہ ان کا بجٹ بھی بہتر ہوسکے۔ مگر یہ کام بھی مالی کے مشورے سے ہوسکتا ہے۔ بالکنی کی جالی سے لپٹی ہوئی بیلیں بھی الگ بہار دکھاتی ہیں اور منی پلانٹ کی بڑھتی ہوئی بیل کمزور عقیدہ لوگوں کو خوش گمانی میں مبتلا رکھتی ہیں اور باہر سے دیکھنے والے ان کی خوبصورتی سے متاثر ہوئے بغیر نہیں رہ سکتے۔

۵۔ دالان میں

عام طور پر  جدید دالان میں مکین کچھ فرنیچر رکھ کر مہمانوں کے بیٹھنے کی جگہ بنا لیتے ہیں تا کہ خاص کر خواتین مہمانوں سے باتیں کرتے ہوئے اپنا کام بھی کرتی رہتی ہیں مگر ہم آپ کو چونکہ پودوں سے گھر کو سجانے کے آئیڈیاز دے رہے ہیں اس لئے ہماری پہلی ترجیع گملے اور پوے رکھنے کی جگہ کا مشورہ ہے۔ آپ ایسے گملے لیں جس کے نیچے گہرے برتن رکھ سکیں تا کہ پیندے سے نکلتا ہوا پانی فرش کو گندا اور گیلا نہ رکھے۔ دالان کی دیواروں کی طرف ایک سیدھ میں مناسب سائز کے گملے رکھے جا سکتے ہیں جو کہ آنے والے مہمانوں پر اچھا تاثر پیدا کرتے ہیں، اور آپ کی فطرت سے محبت کا ثبوت بھی پیش کرتے ہیں!

اپنے گھر کے لئے نئے اور منفرد آئیڈیاز جاننے کے لئے پڑھیں: گھر کے برآمدے کی سجاوٹ کے ۱۰ آئیڈیاز

Need help with your home project?
Get in touch!

Highlights from our magazine