بچوں کے کمرے کو منظم رکھنے کے ۶ فنکارانہ طریقے

Shahtaj Shahtaj
E.K. EVİ, Niyazi Özçakar İç Mimarlık Niyazi Özçakar İç Mimarlık Modern nursery/kids room
Loading admin actions …

بچے ہر گھر میں تقریباََ ہوتے ہی ہیں اور ماشاءاللہ ان سے گھروں میں رونق بہت ہوتی ہے۔ اور گھر کے سناٹے ختم ہوجاتے ہیں اور اس گھر کے بڑے اتنے مصروف رہتے ہیں کہ انہیں نہ فراغت نصیب ہوتی ہے کہ وہ کچھ بھی سوچ کر پریشان ہوتے پھریں اور جب فرصت ملتی ہے تو اتنے تھک چکے ہوتے ہیں کہ انہیں سونے کے علاوہ اور کوئی کام نظر ہی نہیں آتا۔ آج کے دور کے بچوں سے تو شیطان بھی گھبرا جاتے ہیں اور ان سے دور بھاگنے کی کوشش کرتے ہیں اور بچے اسے بھگانے کی پوری کوشش کرتے ہیں۔

بچوں کے کمروں کو صف ستھرا اور منظم رکھنا ایک پہاڑ سر کرنے کے مترادف ہے۔ آئیے ہم آپ کا بچوں کے کمروں کو ان سمیت منظم کرنے کے طریقے بتاتے ہیں۔

۱۔ برش کرنا

ماں کی گود بچے کی پہلی درس گاہ کہلائی جاتی ہے، لہذا بچوں کو سب سے پہلے دن  میں دو مرتبہ برش کرنا سکھایا جائے اور پھر برش کو دھویا اور ٹیوب کے ڈھکن کو بند کرکے رکھنا سکھایا جائے تا کہ آگے چل کر بچے اپنے کمروں کو اور اپنی اشیاء کو منظم کرکے رکھ سکیں۔

۲۔ بستر کی صفائی

صبح اٹھ کر بچے کو اپنے بستر کو جھاڑ کر چادر اور تکیے کو صحیح طریقے سے بستر پر رکھنا سکھائیے تا کہ ان کی طبیعت میں صفائی اور نفاست کا شعور بیدار ہو۔ یاد رکھیں یہ کام کوئی پیشہ ور یا ماہر نہیں کرسکتا!

۳۔ کھلونوں کو سنبھالے کا طریقہ

بچوں کو کھلونوں سے کھیلنے کا بھرپور موقع فراہم کیا جائے تا کہ وہ دل بھر کر کھیل سکیں اور پھر ان کھلونوں کو ایک طرف رکھیں۔ اب یہ آپ کا کام ہوگا کہ ان کھلونوں کو کس طرح مناسب جگہ پر رکھا جائے۔ نرم اور فوم سے بنے ہوئے کھلونے مثلاََ بھالو، گڈا اور مختلف جانوروں کی شکل کے بنے ہوئے کھلونے ایک بڑے بیگ میں ڈال کر آپ بند کردیں، اس طرح یہ اشیاء بکھری ہوئی نہیں ہونگی اور بیگ کے اوپر بچے آرام سے بیٹھ سکیں گے۔

۴۔ دیواروں پر تصاویر

دیواروں پر مختلف رنگوں کی اشکال بنا کر بچے کی دلچسپی کا سامان کیا جا سکتا ہے۔ اور وقتاََ فوقتاََ بچے کو نشاندہی کروائی جائے تا کہ بچے کھیل کھیل میں اپنی معلومات میں اضافہ کرسکیں، جس میں اشیاء اور رنگوں  کی پہچان سر فہرست ہے۔

۵۔ مختلف رنگوں کے بلب کا استعمال

مختلف رنگوں کے بلب کے استعمال کمرے کو خوبصورت بنا دیگا اور جھلملاتی روشنی کے پس منظر میں کھلونے اور دیوار پر بنی تصاویر بچے کو اس کی چھوٹی سی دنیا میں مگن کردیتی ہیں اور یہ تجربہ اسے بہت خوبصورت ماحول میسر کردیگا۔

۶۔ نقصاندہ اشیاء سے دور

وہ کھلونے یا اشیاء جو بچوں کو نقصان پہنچا سکتے ہیں انہیں بچوں کی پہنچ سے دور رکھا جائے۔ جیسے بچوں کے کمروں میں نوکیلی اشیاء یا گرنے اور بہکنے والا کیمیکل یا صرف پانی ہی کیوں نہ ہو جس سے بچوں کے گرنے اور پھسلنے کا اندیشہ رہتا ہے اس لئے احتیاط برتنی چاہئے تا کہ بچوں کو نقصان نہ پھنچے۔

کوشش یہ کی جائے کہ بچے کے کمرے کو جدت اور منظم وضع دینے کے لئے زیادہ سے زیادہ سمیٹ کر رکھا جائے تا کہ بچا اپنی بڑھتی عمر کے ساتھ ساتھ اپنے اطراف سے آگاہ بھی ہوجائے اور جب ہم ان کے کمرے کو منظم کر کے رکھیں گے تو ان کا ذہن بھی ان اثرات کو مسبت طریقے سے قبول کرلیگا اور ایک اچھا مکمل اور منظم کمرہ ان کی نظروں کے سامنے رہیگا۔ 

سجاوٹ اور آرائش کے مزید معلومات کے لئے پڑھیں: آپ کے گھر کو حد بندی کرنے اور زیادہ اسٹائل دینے کے لئے ۲۴ قسم کے باڑ اور دیواریں

Need help with your home project?
Get in touch!

Highlights from our magazine