اندر اور باہر سے شاندار پانچ جدید گھر

usranaz usranaz
Projekt domu Olaf G2 ENERGO PLUS , Pracownia Projektowa ARCHIPELAG Pracownia Projektowa ARCHIPELAG Modern houses
Loading admin actions …

جدید گھرزندگی کے لئے سرمایہ کاری ھوتی ہے. اور اگر آپ کو پرانے اورکھرچے ھوئے گھر کو نئے سرے سے ڈیزائن شروع کرنے کا موقع ملا ہے۔تو آپ ماہرِ تعمیرات سے مل کر اپنے گھر کی منصوبہ بندی کر سکتے ہیں کہ آپ کا گھر کا مہمان خانہ کیسا ھونا چاہئے؟ اس کا ھار سنگھار کا کمرہ؟ اور اسکے باغ میں تالاب ھونا چاہئے؟ یا باغ کے درمیان میں فوارہ ھونا چاہئے؟

جو بھی تجویز آپ کے ذہن میں ھے، یہاں پر ایسے بہت سے متاثر کُن خیالات موجود ہیں جن کا آپ انتخاب کر سکتے ہیں۔آج کے اس ھومی فائی مضمون میں ایسے 5 شاندار گھروں کا ذکر کریں گے جس کو خوابوں کا گھر کہا جا سکتا ھے۔

1 جدید اور سرسبز جگہوں میں گھرا ھوا

8 اے ڈرا کمپنی ڈیزائنر نے ان مضمون میں یہ تحقیق کی ھے کہ گھر کے اگواڑے اور پچھواڑے کو کیسے سر سبز جگہوں کے ساتھ یکجا کرنے میں کامیاب ھوا جا سکتا ھے۔ یہ سر سبز جگہیں آپ کے گھر اور پڑوسیوں کے درمیان ایک فلٹر کے طور پر کام کرتی ہیں، اور زیادہ پُر فضا ماحول میں رہنے میں مدد کے علاوہ،  پرندوں اور دیگر جانوروں کی موجودگی میں قدرتی رنگ کی ایک خوبصورت تصویر پیش کرتی ھیں۔ یہ ہم آہنگ ماحول ایک پورچ کے ذریعے بھی حاصل کیا جا سکتا ھے جہاں پر بار -بی- کیو اور دلکش باغ بھی موجود ھے۔

2. مصنوعی تیار شدہ لیکن بہت آرام دہ اور پرسکون

یہ تیار مصنوعی گھر عملی طور پر اور تیزی سے گھر کے مالک بننے کا بہترین انتخاب ھے۔ اس کا یہ مطلب نہیں کہ یہ گھر غیر معمولی نوعیت کے نہیں ہیں۔ یہ گھر معیاری اور کوالٹی کے اعتبار سے بہترین ہیں،یہ جدید گھر لکڑی سے مزین دلکش منظر پیشکرتے ہیں۔اور اس گھر کی سجاوٹ غیر معمولی ھے۔

3۔ مصنوئی گھروں میں کیسے رہیں؟

یہ مصنوئی گھر تعمیراتی طالب علموں کا بہترین منصوبہ نظر آ رہا ھے۔جو کہ مصنوئی گھر بنانے کے منصوبوں کو پسند کرتےہیں۔ان گھروں کو بنانے کے لئے جگہ کو تقسیم کرنے کا بہترین منصوبہ ھے۔جہاں اس کے مختلف حصوں کو ایکدوسرے سے جوڑ دیا گیا ھے۔اور یہ مصنوئی گھر براہ راست لائنوں، سادہ شکلوں کا ہم آہنگ سیٹ بناتا ہے، لیکن تمام کونوں سے قدرتی روشنی کا کافی استقبال کیا گیا ہے. اس کے علاوہ، پچھلے حصے کو باغ کے ساتھ حیرت انگیز طور پر منسلک کیا گیا ہے، جس میں ابھی بھی اشیاء کی کمی ہے، لیکن مزید بہترین منصوبہ بندی شروع ہوسکتی ہے.

4۔ ایک فیملی گھر کا خواب

یہ منصوبہ امریکہ میں 50 اور 60 کی دہائی کی یاد دلاتی ہیں۔  جو اپنے داخلی ڈیزائن اور بیرونی کھڑکیوں کی بدولت بہت مشہور رہے ہیں ان کھڑکیوں کی بدولت گھر کے اندرونی حصے کا باہر باغ سے رابطہ برقرار رہتا ھے۔ مزیدبر آں ، چھت میں آسمانی لائٹوں کی تنصیب سے دن بھر قدرتی روشنی دالان اور راہداریوں کو روشن رکھتی ہیں۔ ان گھروں کو پائیداری کے تصور سے تعمیر کیا گیا ھے۔اور انرجی کو بچانے والے اصولوں کو مدِ نظر رکھا گیا ھے۔

5۔ مشرقی یادگاریں

کیسے ایک چھوٹا سا گھر شاندار رہائش گاہ بن گئی ھے۔مراکش یا مصر کے قصبوں کی طرح اور بحٰیرہ روم کے ساحلی علاقوں کے ٹھنڈی اور پُر سکون ھوا کے ساتھ ان خوبصورت گھروں کی دیواروں پر سفید روغن کیا گیا ھے اور چھت پر نصب چھوٹی سی چمنی عرب کی روایات کی عکاسی کر رہی ھے۔

پانی کا تالاب اندر صحن مین چمک رہا ھے جبکہ اندرونی حصے میں چھوٹی چھوٹی خالی جگہیں موجود ہیں۔صرف اس کمرے میں ایک بڑے کالم کی موجودگی اس کمرے کو تقسیم کر کے گردشی محور میں تبدیل کر دیتی ھے۔

Need help with your home project?
Get in touch!

Highlights from our magazine