لونگ روم کی سجاوٹ کے لیے چند DIY تجاویز

Namra Farman Namra Farman
Residential Interiors, Prism Architects & Interior Designers Prism Architects & Interior Designers Asian style living room
Loading admin actions …

لونگ رومآپ کے گھر کا مرکز ہوتا ہے کیونکہ یہ وہ حصہ ہوتا ہے جہاں آپ کے دوست اور فیملی کے افراد اکٹھے ہوتے ہیں۔ چنانچہ یہ آپ کے گھر کا وہ حصہ ہوتا ہے جو آپ کے مہمانوں پر دیرپا اثر رکھتا ہے۔اور اسی وجہ سے یہ ضروری ہے کہ آپ اس کی سجاوٹ پر خصوصی توجہ دیں۔ مگر یہ بہت برا ھوگا اگر آپ کے بجٹ میں لونگ روم کی سجاوٹ ممکن نہیں تو آپ اسے ایسے ہی چھوڑ دیں آپ خود سے اپنے گھر سے ہی مختلف اشیا کی مدد سے سجاوٹی اشیا بنا سکتے ہیں آج ہم ہومیفائی DIY سے آپ کے لیے کچھ زبردست آئیڈیاز لائے ہیں جن کی مدد سے آپ اپنے لونگ روم کو بہترین شکل دے سکتے ہیں اور سب سے بڑھ کر یہ کہ تمام اشیا آپ کے گھر پر باآسانی دستیاب ہو نگی تو آیئے ان پر ایک نظر ڈالتے ہیں۔

​تصاویر کا استعمال:

آپ اپنے لونگ روم کی سجاوٹ کے لیے مختلف تصاویر کا استعمال کر سکتے ہیں۔آپ مختلف پینٹنگز ، سکیچز یا پھر اپنی تصاویر کا استعمال بھی کر سکتے ہیں  اور اس کے لیے آپ کو چاہیے کچھ ہارڈبورڈ کے ٹکڑے ، کچھ پلاسٹک کی ٹرانسپیرنٹ  شیٹس اور کچھ گلو۔ آپ اپنی مرضی کے ڈیزائن کے مطابق ہارڈ بورڈ کاٹ کراس پرتصاویر کو چسپاں کر کے اس کی باؤنڈری کو اپنی مرضی کے مطابق ڈیزائن کر سکتی ہیں یا پھر اگر آپ تھوڑی جدید لک چاہتی ہیں تو لکڑی کے فریمز کا استعمال کریں ۔ ان تصاویر کو دیوار پر لگانا بھی ایک آرٹ ہے اور آپ مختلف طریقوں سے انہیں ترتیب دے کر اپنے لونگ روم میں شاندار اضافہ کر سکتی ہیں۔

​مختلف رنگوں کے کشن:

اگر آپ کا لونگ روم کچھ زیادہ ہی سادگی سے سجا ہوا ہے تو پھر آپ کو اس میں کچھ رنگ بھرنے کی ضرورت ہے اور ان یکے لیے کشن سے بڑھ کر کچھ بھی نہیں ۔ ابھی بازار سے جا کر کچھ ڈیزائننگ والے کپڑے لے آئیں یا پھر اپنی وہ جرسیاں جنہیں اب آپ استعمال نہیں کرنا چاہتے نکالیں اور ان سے فائدہ اٹھائیں۔ ان کشن کو بنانے کے لیے آپ کو ذرا سی مہارت چاہیے اور اگر آپ کرھائی کرنا جانتی ہیں تو یہ ایک اضافی خوبی ہوگی کیونکہ آپ ان کشنز پر اپنی مرضی کے بیل بوٹے بنا کر انہیں مزید خوشنما بنا سکتی ہیں اب اگلا مرحلہ ان کشنز کی ترتیب کا ہے آپ انہیں صوفوں پر بھی سجا سکتی ہیں اور آپ انہیں کھڑکی میں رکھ کر بیٹھنے کے لیے زیادہ جگہ بھی بنا سکتی ہیں۔

​پینٹ کی ہوئی بوتلوں کے گلدان:

آپ کے لونگ روم کی لک میں یہ بوتلیں خاطر خواہ اضافہ کر سکتی ہیں اور انہیں خود سے بنانا بھی آسان ہے آپ کے گھر میں پڑے ہوئے فالتو پینٹس سے آپ انہیں مختلف سٹیپس میں آسانی سے سجا سکتے ہیں اس کے بعد آپ ان کو آرام سے لونگ روم میں پھولوں کے سجاوٹی گلدان کے طور پر استعمال کر سکتے ہیں یہ کئی طرح سے استعمال کیے جا سکتے ہیں اور مختلف رنگوں میں رنگے بھی جا سکتے ہیں اور پھر آپ انہیں اپنے لونگ روم کے میز کے اوپر بھی رکھ سکتے ہیں۔

​پرانی کھڑکیوں کا استعمال:

یہ لونگ روم کی سجاوٹ کے بہترین آئیڈیا میں سے ایک ہے کیونکہ یہ آپ کے لونگ روم میں ایک زبردست اضافہ کرتا ہے یہ اگرچہ ایک کارآمد پیس نہیں ہے بلکہ ایک آرٹ کا ٹکڑا ہے  جس پر شیلف  وغیرہ لگا کرآپ اسے سٹوریج کے طور پر استعمال کر سکتے ہیں یہ بہت آسان ہے آپ کو بس اسے کلر کرنا ہے اور انہیں شیلف کے طورپر استعمال کرنا ہے  اور یہاں پر آپ کی پرانی کھڑکی نئی شکل میں موجود ہے۔

​وال آرٹ:

اگرچہ دیکھنے میں یہ بہت مشکل لگتی ہے مگر اس کے برعکس یہ بہت سستی اور نسبتاََ آسان بھی ہے ۔ آپ خود سے فیصلہ کر سکتے ہیں کہ کونسے کلر آپ  کے لونگ روم کے تھیم کلر سے میچ کریں گے ۔ آپ مختلف رنگوں سے سے مختلف اشیا بنا کر ان کی مختلف اسٹائل میں ڈیزائننگ کر سکتے ہیں  ان اشکال کو بنانا بہت آسان ہے ۔ آپ لکڑی کے ٹکڑوں کو اس قسم کی اشکال بنا کرانہیں پینٹ کر کے اپنی سجاوٹ میں اضافہ کر سکتے ہیں ۔ پینٹ کرتے وقت اس بات کا خیال رکھیں کہ اگر آپ کو اس کام میں مہارت نہیں ہے تو پہلے ایک ٹکڑے پر پریکٹس کر لیں  اور پھر باقی ٹکڑوں کو کلر کریں۔

Need help with your home project?
Get in touch!

Highlights from our magazine