باتھ روم کی صفائی کے بارے میں چند DIY تجاویز

Namra Farman Namra Farman
Ristrutturazione appartamento Roma, Genzano, Facile Ristrutturare Facile Ristrutturare Modern bathroom
Loading admin actions …

ہم میں سے شاید کوئی نہیں ہوگا جو یہ کہے کہ باتھ روم صفائی کے لیے میری پسندیدہ جگہ ہے اور ہم جانتے ہیں کہ ایسا کیوں ہے؟ ہم میں سے اکثر افراد باتھ روم کی صفائی سے دور بھاگتے ہیں اور نتیجتاََ ان کا باتھ روم گندا اوور بد نما لگتا ہے مگر باتھ روم کی صفائی اس قدر بھی مشکل نہیں جتنی لگتی ہے۔ ہم نے ہومیفائی کے پروجیکٹس میں سے آپ کے کچھ تجاویز کا انتخاب کیا ہے جو آپ کو آپ کے باتھ روم کی صفائی میں مدد دیں گی اور دوبارہ پھر کبھی آپ کو باتھ روم کی صفائی مشکل نہیں لگے گی۔ تو آئیے ان تجاویز پر نظر ڈالتے ہیں۔

​شاورہیڈ کی صفائی:

عام طور پر باتھ روم میں شاور ہیڈ کافی اونچائی پر لگے ہوتے ہیں جس کی وجہ سے انہیں صاف کرنا مشکل ہوتا ہے کیونکہ ان تک آسانی سے ھاتھ نہیں پہنچ پاتا اور اس کا نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ ان پر پانی کے نشانات جم جاتے ہیں اور یہ اپنی اصل رنگت کھو دیتے ہیں اس صورت میں یہ باقی باتھ روم سے بالکل الگ نظر آتے ہیں تو ان کی صفائی کا سب سے آسان طریقہ یہ ہے کہ ایک کپ سرکہ اور ایک کپ پانی کو ایک پلاسٹک بیگ میں لے کر اسے شاور ہیڈ کے ساتھ اس طرح باندھیں کہ شاور ہیڈ مکمل طور پر پانی میں ڈوبا ہوا ہو۔اس مقصد کے لیے آپ کرسی استعمال کر سکتی ہیں۔اس کے بعد اسے ۳۰ منٹ کے لیے چھوڑ دیں اب گرم پانی سے اسے صاف کر لیں۔

​ٹوتھ برش ھولڈر کی صفائی:

ہم میں سے اکثر لوگ اس بات کی طرف توجہ نہیں دیتے مگر ٹوتھ برش ہولڈر کی صفائی بہت ضروری ہے۔ اگر آپ نے بھی کبی اس جانب توجہ نہیں دی تو ابھی اپنے ٹوتھ برش ہولڈر کو دیکھیں اس میں آپ کو پیلاھٹ بھرا گندا پانی جمع نظر آئے گا جو کہ آپ کی صحت کے لیے نقصان دہ ہے اسے نکالیے اور اسے ڈش واشر میں ڈال کر یا پھر کسی اچھے کلینر کی مدد سے صاف کر لیں جراثیم کش دوا کے طور پر آپ سرکہ یا پھر ڈیٹول کا استعمال کر سکتے ہیں۔

​باتھ روم مرر کی صٖفائی:

باتھ روم کے شیشہ پر پانی کے نشانات بہت عام اور بدنما لگتے ہیں باتھ روم کے مرر کو صاف رکھنا بھی ضروری ہے کیونکہ یہ اہل خانہ کے ذوق کی نشاندہی کرتا ہے۔ اس کے لیے شیونگ کریم کا استعمال کریں ایک پیپر ٹاول کی مدد سے کریم کو مرر پر لگائیں۔ اس کے بعد ٹاول کو گیلا کریں  اور کریم کو صاف کر لیں اور لیجئے اس طرح آپ کا باتھروم مرر ایک ہفتہ کے لیے پالشڈ، اچھی خوشبو والا اور بھاپ سے آزاد ہو جائے گا۔

​ٹوائلٹ کی صفائی:

ٹوائلٹ کی صفائی ایک ایسا کام ہے جو ہر کسی کو مشکل لگتا ہے مگر یہ ضروری بھی ہے ورنہ آپ کا باتھ روم گندا اور بدبودار اور بدنما لگے گا۔اس کی صفائی کے لیے الکا سلیٹزر کی دو گولیاں اس میں ڈال دیں اور ۱۵ منٹ کے لیے اسے چھوڑ دیں کیونکہ اس کے بلبلے بنیں گے۔اس کے بعد اسے ٹوائلٹ کلیننگ برش کی مدد سے صاف کر کے فلش کر دیں ۔ یہ بھی ضروری ہے کہ آپ جس برش کی مدد سے باتھ روم صاف کریں اسے بھی صاف رکھیں جو کہ ہم میں سے اکثر نہیں کرتے  اور یہ نقصان دہ جراثیم کی افزائش کا باعث بنتا ہے۔ ٹوائلٹ کی صفائی کے بعد اسے ٹوائلٹ میں ہی پانی کے بہاؤ کی مدد سے صاف کر لیں اس صورت میں آپ کو کوئی دقت بھی نہیں ہو گی اور آپ کا باتھ روم بھی صاف ہو جائے گا۔

​ٹائلوں اور گراؤٹ کی صفائی:

ٹائلوں اور گراؤٹ کو صاف کرنا حیرانکن طور پر آسان ہے ۔ اگر آپ گراؤٹ کے بارے میں نہیں جانتے تو ہم آپ کو بتا تے چلیں کہ یہ ٹائلوں کے درمیان جگہ کو پر کرنے کے لیے استعمال ہوتا ہے اس کے لیے بلیچ یا سرکہ کے متوازن حصوں کو ملائیں اور اسے بوتل میں ڈال کر ٹائل اور گراؤٹ پرڈالیں اور اب اسے مکمل طور پر خشک ہونے دیں جو کہ سب سے اہم ہے۔ سخت اور کالے نشانوں کے لیے پانی اور میٹھے سوڈے کا پیسٹ بنا کر  داغوں پر ایک پرانے ٹوتھ برش کی مدد سے لگا کر رگڑیں اور صاف کر لیں۔

​شاور کے پردہ کی صفائی:

اپنے پردہ پر سے داغوں کوکسی اور طریقے سے صاف کرنا بھول جائیں اور اسے ایک اچھے ڈیٹرجنٹ کے ساتھ واشنگ مشین میں ڈالیں اور اس کے علاوہ اس کے ساتھ کچھ تولیے اور چادریں بھی ڈال دیں یہ آپ کے پردہ کوچکر کے دوران رگڑنے کے علاوہ اس کی لینن کو بھی سائیکل کے دوران محفوظ رکھیں گے۔ اس کے بعد اسے کھنگال کر سکھانے کے لیے ڈال دیں اور جب اچھے سے سوکھ جائے تو اسے دوبارہ اس کی جگہ پر لٹکا دیں۔

Need help with your home project?
Get in touch!

Highlights from our magazine