لکڑی کے دروازے

Shahtaj Shahtaj
homify Wooden doors
Loading admin actions …

ایسے تو عمومی معلومات تو آپ کو ایک اچھا بڑھئی بھی دے دیگا لیکن ایک ماہرین سے مشورہ اور مباحثے کے بعد جو معلومات سامنے آتی ہے اس کی اہمیت الگ ہی ہوتی ہے۔ اور اگر آپ میں سے کچھ لوگ اگر خود سے بنائے گئے سامان یا فرنیچر کی تخلیق میں دلچسپی رکھتے ہیں تو وہ اس مراسلے میں بتائی گئی تجاویز اور آئیڈیاز کو لازمی عمل کرنے کی کوشش کریگا اور ہم یقین سے کہہ سکتے ہیں کہ وہ ضرور کامیاب ہوگا! تو کیا آپ تیار ہیں اس پرلطف اور مزے دار معلومات کے حصول کے لئے؟ تو آج ہومیفائی پر ہم اس مراسلے میں اسی بات کا تذکرہ لے کر آپ کے سامنے حاضر ہوئے ہیں، تو آئیں دیکھیں اور جانیں اس بارے میں آپ کی کیا رائے ہے!

دروازے پائیداری

ویسے بھی اگر ہم فرنیچر کی مثال لیں تو زیادہ تر لوگ لکڑی کا فرنیچر بنوانا یا خریدنا زیادہ پسند رکتے ہیں اور اسکی وجہ لکڑی کی مضبوطی اور پائیداری ہے جو لوگوں کو قائل کرلیتی ہے کہ اس سے بنی کوئی بھی چیز لمبے عرصے کا ساتھ اور پائیداری فراہم کرے گی۔

لکڑی کے دروازے پائیداری کی ضمانت

اس کے علاوہ لکڑی کے دروازوں کے بہت فائدے دیکھنے میں آتے ہیں جیسے لکڑی کے دروازے باقی تمام دروازوں کی نسبت سستے ہوتے ہیں اس کے علاوہ لکڑی کے دروازے صاف کرنے میں بھی آسان ثابت ہوتے ہیں۔ اور اسٹیل اور ایلمونیم کی طرح ان میں زنگ لگنے کا بھی خطرہ نہیں ہوتا۔

لکڑی کے دروازوں پر ڈیزائن

جی ہاں اور لکڑی کے دروازوں پر ڈیزائن بہت عرصے پہلے سے ہی ہوتا آیا ہے جسکی وجہ سے اس تخلیقی عمل کو جدید اور روایتی انداز دونوں ہی میسر ہیں۔ ان لکڑی کے دروازوں پر کبھی پالش سے جدیدیت دی جاتی ہے تو کبھی لکڑی پر ہی کاریگری کرکے اسے خوبصورت بنایا جاتا ہے۔

الماریوں

الماریوں کے دروازوں کے طور پر استعمال ہوتے ہیں بلکہ گھر کے مرکزی دروازے کو بھی لکڑی کا بنایا جا سکتا ہے جو پائیداری اور مضبوطی کی شاندار مثال ہے۔ اسکے علاوہ دیوان خانے، باتھ روم، باورچی خانے، کھانے کے کمرے، گودام، چھت، ٹی وی لاؤنج، گیراج میں بھی لکڑی کا دروازہ ایک بہترین انتخاب ثابت ہوتا ہے۔

لکڑی کے دروازوں پر ڈیزائن

 جیسا کہ ہم نے آپ کو بتایا کہ لکڑی کے دروازوں پر کافی عرصے سے ڈیزائن ہوتی آئی ہے اس لئے یہ ایک قدیم طرز کے ساتھ ساتھ جدید طرز کا عمل بھی ہے۔ ان دروازوں پر کبھی مختلف رنگ اور پالش کے ذریعے ڈیزائن کیا جاتا ہے تو کبھی لکڑی کی کاریگری کرکے اسے نئی وضع فراہم کی جاتی ہے۔

لکڑی کے دروازوں کی اقسام

 لکڑی کی کچھ اقسام  ٹمبر، چپ بورڈ اور چوب صنوبر ہیں جو ان دروازوں کے بنانے میں استعمال کیے جاتے ہیں۔ کمرے کی مناسبت اور وہاں کے ماحول اور موسم کو مدد نظر رکھتے ہوئے دروازے کی لکڑی کا انتخاب کیا جاتا ہے۔

آرائشی مقصد کے لئے

 کچھ بڑے اور وسیع گھروں یا بنگلوں میں ان دروازوں کا انتخاب بہت بڑے پیمانے پر کیا جاتا ہے جس سے اس وسیع گھر کی بڑی دیواریں انتہائی خوبصورت اور انوکھی نظر آتی ہیں۔ 

مزید معلومات کے لئے پڑھیں: شیشے کے دروازوں کی معلومات ۵ جوابات میں

Need help with your home project?
Get in touch!

Highlights from our magazine