چھوٹا سا گھر تعمیر نو کے بعد کشادگی سے بھرپور

Hamna—Homify Hamna—Homify
REFORMA DE APARTAMENTO EN SANTA POLA, Novodeco Novodeco
Loading admin actions …

ہم آج دیکھ رہے ہیں ایک پرانا گھر ممکنہ قابلیت سے بھرا ہوا ہے پہلے ہومی فائی کے ماہرین اپنی ذمہ داری میں لیا اور اسے مکمل طور پر نئی شکل دی. اس حیرت انگیز تبدیلی کے پیچھے ایک دلچسپ جدید گھر انتطار کر رہا ہے اس بے جان ڈیزائن سے نکلنے کا اور اس گھر کو اسکی بنیادی شکل میں لانا ہے اور اسے نئی شکل دینی ہے. نتیجہ جو آپ دیکھیں گے وہ شاندار ہوگا.

آپ جب آج کی اس آئیڈیابک کی پہلے کی تصاویر کس ساتھ بعد کی تصاویر دیکھیں گے تو آپ کو بالکل یقین نہیں آۓ گا کہ آپ ایک ہی جگہ کو دیکھ رہے ہیں۔ بےشک یہ تبدیلی بے حد حیرت انگیز ہے اور اس طرح کا شاہکار کم کم ہی نظر آتا ہے۔ اس گھر کو دیکھ کر ہمیں بھی بہت زیادہ حیرانی اور خوشی ہوئی تھی اور اب ہم آپ کو بھی اس میں شریک کرنا چاہتے ہیں۔ چلیں پھر آپ بھی اس  پرانے سے گھر کو ایک زبردست گھر میں تبدیل ہوتے ہوۓ دیکھیں!

پہلے: ہر چیز ایک ہی جگہ بھری ہوئی

اس جگہ کو دیکھ کر آپ کو ایسا نہیں لگ رہا کہ نا صرف یہ جگہ بہت پرانے انداز کی ہے بلکہ اس میں رکھی گئی چیزیں بھی بغیر کسی تھیم کے اکھٹی کر کے رکھ دی گئی ہیں۔ اس جگہ کو تبدیلی کی واقعی بہت اشد ضرورت تھی۔

بعد: جدت کی مثال

اب اس کمرے کو دیکھیں۔۔۔ کیا یہ جدت کی اعلی مثال نہیں ہے؟ زبردست اور حسین انداز کا یہ کمرہ اب کسی کی بھی خواہش بن سکتا ہے۔ پرانے کاؤچ اور میز اور کرسیوں کو ہٹا کر اب نئے انداز کی اشیاء کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ قدیم انداز کی دیواروں اور فرش کو ہٹا کر ان کی جگہ اس طرح کی چیزیں لائی گئی ہیں جو آج کل کے جدید تقاضوں کے مطابق ہو۔ 

بعد: زبردست باورچی خانہ

پہلے اس جگہ پر ایک الماری رکھی ہوئی تھی لیکن وہ واقعی قیمتی جگہ کوضائع کرنے کے مترادف تھی۔ اب ہمارے ماہرین نے اس کی جکہ ادھر ایک چھوٹا سا جاورچی خانہ بنا دیا ہے جو کہ ایک کھلے منصوبے والے گھر کے عین مطابق ہے۔ اس طرح اس چھوٹے سے گھر کی نا صرف جگہ بچ رہی ہے بلکہ اس سے اس پوری جگہ کو بہت جدید انداز بھی مل رہا ہے۔ 

بعد: ایک چھوٹا کمرہ

پہلے اس جگہ پر باورچی خانہ بناہوا تھا۔ ہمارے ماہرین کی ذہانت کی وجہ سے اب باورچی خانے کو کھلے منصوبے کے مطابق دیوان خانے اور کھانے کی جگہ کے ساتھ بنا دیا گیا ہے جب کہ اس جگہ کو ایک چھوٹی خوابگاہ میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔ ہے نا یہ ایک زبردست انداز۔

پہلے : بور غسل خانہ

بےشک یہ غسل خانہ اپنا کام پہلے بھی کر رہا تھا لیکن دکھنے میں یہ بالکل بھی اچھا نہیں تھا۔ پرانے انداز کے فرش اور بور رنگوں کے استعمال کی وجہ سے اپنی خوبصورتی کھو چکا تھا۔

بعد: جدید اور شاندار

ہمارے ماہرین نے اس غسل خانے میں دو بڑی تبدیلیاں کی ہیں۔ پہلے تو اس جگہ استعمال کیے گئے رنگوں کو بدل کر جدید انداز لانے کے لیے سفید اور سرمئی رنگ کا استعمال کیا ہے اور اس کے علاوہ جگہ بچانے کے لیے باتھ ٹب کو ہٹا کر اس کی جگہ شاور لگا دیا گیا ہے۔ دیکھیں اس چھوٹی سی تبدیلی کی وجہ سے یہ غسل خانہ ایک دم کتنا کشادہ لگ رہا ہے۔

دوسرا رخ

اس رخ سے بھی غسل خانے کو دیکھیں اور غور کریں کہ ایک چھوٹی سی جگہ کو بھی اگر ذہانت سے استعمال کیا جاۓ تو وہ بھی کشادہ لگنے لگتی ہے۔ اس کے علاوہ فرش تر بھی نظر ڈالیں کہ اب فرش بھی جدید انداز پیش کررہا ہے۔

پہلے: خوابگاہ

باقی سارے کمروں کی طرح خوابگاہ کے ساتھ بھی یہی مسئلہ تھا کہ اس کا انداز کافی پرانا تھا جس کی وجہ سے اچھے اور مضبوط  فرنیچر کے باوجود بھی کمرہ خوبصورت نہیں لگتا تھا۔ اس کے علاوہ بور سے رنگوں کے استعمال کی وجہ سے پورا کمرہ ہی غیر دلچسپ لگ رہا تھا۔

بعد: خوبصورت اور کشادہ

اب یہ خوابگاہ ایک بہت پرسکون اور آرامدہ تاثر پیش کر رہی ہے۔ اس کے علاوہ مدھم رنگوں کے انتخاب کی وجہ اب یہ بہت کشادہ بھی لمک رہی ہے۔ سادگی سے سجے اس کمرے کی الگ ہی شان سب کے سامنے ظاہر ہے۔

پہلے: عام سا ٹیرس

باقی سارے گھر کی طرح اس جکء کا فرش بھی پورے ٹیرس کی خوبصورتی کو کم کر رہا تھا۔ اس کے علاوہ ادھر کی دیواروں کا رنگ بھی خراب ہو گیا تھا۔

بعد: تھوڑی سی تبدیلی

ٹیرس میں ہمارے ماہرین نے صرف اور صرف فرش بدلا ہے اور دیواروں پر تازہ رنگ کیا ہے لیکن دیکھیں صرف انتی سی تبدیلی کے ہی کتنے بڑے نتائج سامنے آ رہے ہیں۔

Need help with your home project?
Get in touch!

Highlights from our magazine