گیراج جن کو آپ پسند کریں گے

FarzanaZahoor FarzanaZahoor
Garajes de Madera, BRICOJARDIN ON LINE SLU BRICOJARDIN ON LINE SLU Prefabricated Garage
Loading admin actions …

ایک گیراج اور ایک معیاری کارپوریٹ دونوں کا ایک ہی مقصد ہے۔ لیکن کارپورٹ کو  ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کیاجا سکتا ہے۔جبکہ کہ گیراج کو منتقل نہیں کیا ج سکتا گیراج کی تعمیر اس طرح سے ہوتی ہے کہ اس میں گاڑی مکمل طور پر اندر چھپ جاتی ہےاور یہ اس طرح بھی بنائے جا سکتے ہیں کہ اس کی دیواروں یا فریم کو بند کیا جا سکے۔ یہ ہر طرح کے ڈیزائن کے ساتھ بنائے جا سکتے ہیں۔  ایسے ہی کچھ خیالات آپ ابھی بھی پڑھ سکتے ہیں۔ ہمارے تیارشدہ گیراج کے خیالات کو ہومی فائی کے ماہروں نے پیش کیا ہے۔ آپ ان میں اپنی مرضی کے مطابق تبدیلیاں بھی کر سکتے ہیں۔ تو آئیے دیکھتے ہیں۔

کم خرچ میں گیراج

 آج ہم نے گیراج کی کم سے کم خرچ میں تعمیر کے لیے ڈیزائن کو بیان کرنے کا سوچا ہے۔ اس مقصد کے لیے کلاسیکی طرز کے ڈیزائن کی تعمیر بہترین ہو سکتی ہے۔ کلاسیکی طرز کے گیراج سستے اور ورسٹائل ہوتے ہیں۔ آج کل کے جدید ڈیزائن کے مقابلے میں کلاسیکی ڈیزائن کو شکست دینا مشکل ہے۔ اس گیراج میں لگی ہوئی کھڑکیاں قدرتی روشنی کا بھی بھرپور انتظام کرتی ہیں۔ کلاسیکی ڈیزائن کی تعمیر کر کے آپ کم خرچ میں اپنی گاڑیوں کی حفاظت کر سکتے ہیں۔

ڈبل سٹوری گیراج

 ہومی فائی میں آپ کے ہر مسئلے کا حل موجود ہے۔ آج ہم یہاں پہ ڈبل سٹوری گیراج کے بارے میں کچھ بتانے جارہے ہیں امید ہے آپ کو پسند آئے گا۔ ڈبل سٹوری گیراج بہت ہی پرکشش اور فعال ہے۔ ڈبل سٹوری گیراج کے کلاسک ڈیزائن بھی اپنی مثال آپ ہیں۔ یہ ہر طرح کے گھر میں فٹ ہو جاتے ہیں۔ آپ اپنے گھر کی خوبصورتی اور قدر بڑھانے کے لیے اس طرح کے گیراج کو بنا سکتے ہیں۔ دبل سٹوری گیراج کی دوسری منزل کو آپ اپنے مشغلوں کے لیے استعمال کر سکتے ہیں جیسا کہ کوئی کھیل یا آرام اور سکون سے کتابیں پڑھنا وغیرہ۔

ڈبل سٹوری گیراج کے بارے میں

 ڈبل سٹوری گیراج آپ کی پریشانی کو کم کرنے کے ساتھ ساتھ دکھنے میں بھی خوبصورت بھی نظر آتے ہیں دور جدید کے تقاضوں کو پورا کرتے ہیں۔ ڈبل سٹوری گیراج کے بھی مختلف ڈیزائن موجود ہیں جن مین سے آپ اپنی پسند کے مطابق اپنا گیراج تعمیر کر سکتے ہیں۔ یہ آپ کے خوابوں کی تعمیر کے مطابق ہے۔اس طرح کے گیراج میں لکڑی کا زیادہ استعمال کیا جاتاہے۔ 

کنکریٹ/بجری سے گیراج

آج کل کے دور میں کنکریٹ/ بجری  سے بنے گیراج بھی بہت مقبول ہیں۔ اس طرح کے ڈیزائن بہت پایئدار اور مضبوط ہوتے ہیں۔ اس طرح کے ڈیزائن خوبصورت اور مناسب اخراجات سے بنتے ہیں۔ ہمارے مصنوعی گیراج کے ڈیزائن میں اینٹوں سے بنی ہوئی کھڑکیوں کی تعمیر اس بات کی موثر نمائندگی کرتی ہے کہ آپ کا کنکریٹ/بجری سے بنا گیراج آپ کی گاڑیوں کی حفاظت کے لیے بہترین انتخاب ہے۔ ایک مناسب خرچ سے بنے ہوئے ہوئے گیراج کو ہی سب سے زیادہ اپنایا جاتا ہے۔ کنکریٹ/بجری سے بنے گیراج اس کی بہترین مثال ہیں۔

سٹیل سے بنے ہوئے گیراج

سٹیل سے بنے ہوئے گیراج خوبصورت ہونے کے ساتھ ساتھ وزن میں بھی بہت ہلکے ہیں۔ اس طرح کے ڈیزائنز کو تقریبا ہر کوئی بنانا پسند کرتا ہے۔ یہ تیار شدہ گیراج مضبوط بھی ہوتے ہیں اور دکھنے میں بھی اچھے لگتے ہیں آج کل کے جدید دور کی ترجیحات پر پورا اُترتے ہیں۔ ان کی تعمیر بہت جلدی ہوتی ہے اور یہ ہر طرح کے ڈھانچے میں بنائے جاسکتے ہیں۔ ان گیراج کی آسانی سے ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقلی بھی کی جا سکتی ہے۔

اپنی گاڑیوں کی حفاظت کے لیے مزید تجاویز کے لیے اسے دیکھیں۔ کارپورٹ کے خوبصورت خیالات

Need help with your home project?
Get in touch!

Highlights from our magazine