ڈریسنگ روم بنانے کے آئیڈیاز

Farheen Farheen
Casa Tortugas, JUNOR ARQUITECTOS JUNOR ARQUITECTOS Modern dressing room
Loading admin actions …

جیسے جیسے ہمارا حلقہ احباب اور دعوتیں بڑھتی جاتی ہیں ہمارے سجنے سنورنے کی خواہش بھی بڑھتی جاتی ہے۔ اسکے لیئے ایک ڈریسنگ روم کا ہونا بھی بہت ضروری ہے۔ لیکن ڈریسنگ روم کو بنایا کیسے جائے یہ ایک بہت بڑا مسئلہ ہے اس میں کیا کیا اشیا ضروری اور کونسی غیر ضروری ہوتی ہیں یہ سب جاننا بہت ضروری ہے اسلیئے آج ہم اس ٹاپک پر بات کریں گے کہ کسطرح ہم ایک خوبصورت اعلیٰ ڈریسنگ روم تیار کرسکتے ہیں تو آئیے شروع کرتے ہیں

شیشے

شیشہ ڈریسنگ روم کے بنیادی عناصر میں سے ایک ہے۔ ڈریسنگ روم میں شیشے کا ہونا بہت زیادہ ضروری ہے کیونکہ یہ اچھا تاثر دینے کے علاوہ کمرے کے حجم کو بھی بڑھا کے دکھاتا ہے ۔

ہومی فائی تجویز: اگر آپکا ڈریسنگ روم میں جگہ کم ہے تو شیشوں کا استعمال اسکو کھلا دکھا سکتا ہے

روشنیاں

ایک اچھے ڈریسنگ روم میں روشنی اور اچھی روشنی کا استعمال بہت ضروری ہے کیونکہ یہ سجاوٹ کے ساتھ ساتھ کمرے کو روشن رکھنے میں بھی بہت کردار ادا کرتی ہے ، آپکا کپڑے تبدیل کرنا ، میک اپ کرنا غرض تمام کام روشنی کے بغیر تقریبا نا ممکن ہیں ۔ روشنیاں صرف انہی کاموں میں ہی مدد نہیں کرتیں بلکہ ایک آرام وسکون کی کیفیت بھی طاری کرتیں ہیں

فرنیچر

ڈریسنگ روم عموما چھوٹے سے کمرے میں ہوتا ہے یا پھر آپکے کمرے کے ساتھ منسلک ہوتا ہے اسلیے یہ بہت ضروری ہوتا ہے کہ ڈریسنگ روم تنگ و تاریک نہ لگے اسلیئے اسکا فرنیچر بہت احتیاط سے چنیں ۔ ایسا فرنیچر جو ملٹی فنکشنل ہو اسکو استعمال کریں ۔ جیسے کہ  Ben Rawlinson Bespoke Furniture.کی جانب سے ایک نمونہ پیش کیا گیا ہے جو کہ اپنے آپ میں ایک الگ ڈریسنگ روم ہے اس میں اسٹوریج کی کافی جگہ ہے جس میں آپ اپنا میک اپ یا پھر جیولری رکھ سکتے ہیں

ایک اعلیٰ ڈیزائن----

قدرتی روشنی کا استعمال

سجاوٹی روشنیاں اپنا کام بخوبی سر انجام دیتی ہیں لیکن جو کام قدرتی روشنی کا ہے وہ کوئی اور سرانجام نہیں دے سکتا اسلیئے کمرے میں قدرتی روشنی کا آنا بہت ضروری ہے۔ اسلیئے اس میں ایک کھڑکی کو ضرور رکھیں یہ صبح کے وقت تیار ہونے میں آپکی کافی مدد کرے گی

الماری

ڈریسنگ روم کے بنیادی عناصر میں الماری بھی شامل ہے ۔  الماری بناتے وقت یہ بات دھیان میں رکھیں کہ اس میں اسٹائل کے ساتھ ساتھ اسٹوریج کی بھی کافی جگہ موجود ہو۔ جیسا کہ اس تجویز میں دکھایا گیا ہے کہ ایک الماری ہے جس میں مختلف ریلینگ لگا کر اسکی اسٹوریج اسپیس کافی بڑھا دی گئی ہے، دوسرا ہر چیز جگہ پر ہوگی تو آپکا آدھا وقت بچے گا

جوتوں کی اسٹوریج

اگر آپ بھی جوتوں کے بے حد شیدائی ہیں تو ضروری ے ان کے لیئے ایک الگ اسٹوریج استعمال کی جائے ۔ یہ فرنیچر پیس Sigmar  کی جانب سے پیش کیا گیا ہے جو کہ دیوار پر نصب ہوسکتا ہے اسلیئے یہ آپکی جگہ کو استعمال نہیں کرے گا ، یہ ایک بہت اچھا آئیڈیا ہے جو ڈریسنگ روم کو صاف رکھے گا

           یہ تو تھے وہ بنیادی عناصر جو ایک ڈریسنگ روم کے لیئے ضروریہیں، اب ہم ڈریسنگ روم کے ڈیزائنز کے بارے میں بات کر لیتے ہیں

رنگ ہی رنگ

ڈریسنگ روم اگر کسی نوجوا ن کا ہے تو اسکے لیئے پرجوش ہونا بہت ضرروی ہے۔ ڈریسنگ روم کو پر جوش دکھانے کے لیئے اس میں اسی مناسبت سے رنگ کیئے جاتے ہیں جیسا کہ اوپر کے ڈیزائن میں دکھایا گیا ہے پوری الماری میں نارنجی رنگ کیا گیا ہے، الماری اخروٹ کی لکڑی سے بنائی گئی ہے اور اس میں مختلف لیولز پر اسٹوریج کے خانے بنائے گئے ہیں۔ ایک صاف شفاف اور پرجوش اسٹائل

تھوڑا مدہم

کبھی کبھی ہمیں بہت زیادہ پرجوش رنگ پسند نہیں آتے اس لیئے یہ ایک اسٹائل تھوڑے مدہم رنگوں کے ساتھ پیش کیا گیا ہے، اس میں بھی مختلف لیولز پر اسٹوریج بنائی گئی ہیں   جو کہ اس کو مزید خوبصورت بناتی ہے

ترتیب

ڈریسنگ روم بناتے وقت کمرے کی ترتیب بہت اہمیت کی حامل ہوتی ہے۔  کیونکہ ڈریسنگ روم میں جگہ بہت اہمیت رکھتی ہے کیونکہ آپکو اپنے کپڑے ، جوتے اور بقیہ اشیا ترتیب سے رکھنی ہوتی ہیں۔ مثال کے طور پر اوپر والی تصویر کو دیکھیں اسکو کتنے ترتیب سے سجایا گیا ہے کہ اس میں آپ کے تمام کپڑوں جوتوں کے ساتھ ساتھ بیٹھنے کی جگہ بھی بچائی گئی ہے۔ اسکو فعال اس میں موجود روشنیاں، دیواروں کے رنگ اور ترتیب نے بنایا ہے

Need help with your home project?
Get in touch!

Highlights from our magazine