دیوان خانے میں ۷ رنگوں کے پردوں کے شاندار آئیڈیاز

Shahtaj Shahtaj
Compact flat design in rumah Bali , The inside stories - by Minal The inside stories - by Minal Minimalist living room Plywood
Loading admin actions …

ہم سب ہی دیوان خانے کے اہمیت سے بخوبی واقف ہیں، کوئی بھی گھر دیوان خانے کے بغیر مکمل نہیں ہوتا اور ٹھیک اسی طرح کوئی بھی دیوان خانہ پردوں کے بغیر مکمل نہیں ہوتا! چاہے دیواں چھوٹا ہو یا بڑا اس میں پردوں کا شمول لازمی مانا جاتا ہے اور ہونا بھی چاہئے کیونکہ پردوں کے خوبصورتی اور کامل ہونے کے علاوہ اور بھی فائدے ہوتے ہیں ایک تو یہ کہ پردے دھول مٹی کو کمرے اور اس میں موجود فرنیچر، قالین وغیرہ سے خراب ہونے سے بچائے رکھتا ہے اور تازی ہوا اور دھوپ کی مناب مقدار کو کمرے میں داخل ہونے کی اجازت دیتے ہوئے کمرے کو تازہ اور جراثیم سے پاک بناتا ہے۔ انہی فائدوں کو مدد نظر رکھتے ہوئے آج ہم لائے ہیں دیوان خانے میں ۷ رنگوں کے پردوں کے شاندار آئیڈیاز تو آئیں ایک نظر ڈالیں!

۱۔ سرمئی اور سفید

سرمئی رنگ کے ساتھ سفید رنگ جدیدیت کی خوبصورت مثال ہے جو آجکل کافی ڈیزائنر استعمال کرتے ہیں جو انکے کام میں نفاست اور جدیدیت منعکس کرتا ہے، یہ رنگوں کا مجموعہ کیسا لگتا ہے یہ آپ اس تصویر میں دیکھ سکتے ہیں! پردے اگر ہلکے رنگ کے ہوں تو لوگ اسے زیادہ پسند کرتے ہیں اور خاص کر اگر آپکے دیوان خانے میں فرنیچر اور فرش گہرے رنگ کا ہے تو ہلکے رنگ کے پردے اس کے ساتھ بخوبی جچینگے! لیکن یہاں سرمئی رنگ کے ساتھ سفید رنگ کا انتخاب بہت خوبصورت ہو طبیعت کو ہلکا بھی محسوس ہوتا ہے۔

۲۔ ہلکا پیلا، سفید اور ہلکا ہرا

اگر آپ اپنے دیوان خانے کو دیہی وضع فراہم کرنا چاہتے ہیں تو ان رنگوں کے مجموعے کے پردے بہترین انتخاب ہیں، سفید رنگ کمرے کو ٹھنڈا رکھنے کے لئے مفید ہے جبکہ ہلکا پیلا رنگ کمرے کی دیواروں کو دھیان میں رکھتے ہوئے چنا گیا ہے اور ہلکا ہرا رنگ صوفوں پر موجود کشنز سے میل کھاتا ہوا منتخب کیا گیا ہے۔ آپ بھی سفید رنگ کے ساتھ باقی رنگ اپنے کمرے کے فرنیچر، دیواروں اور فرش سے امتزاجی رنگ منتخب کرسکتے ہیں۔

۳۔ گہرا نیلا

اگر آپ برفانی علاقے میں رہائش پزیر ہیں تو گہرے رنگ کے پردے خاص کر گہرا نیلا رنگ جو اس تصویر میں نظر آ رہا ہے اسے پسند کر سکتے ہیں، یہ رنگ کشادہ دیواں خانوں کے لئے بھی بہترین انتخاب ہے جس میں اے سی لگا کر کمرے کو ٹھنڈا رکھا جا سکتا ہے۔ اسکے علاوہ اس رنگ کے پردے بہت منفرد اور انوکھے بھی ہیں جو آپ کے کمرے کو نئی وضع بھی بخشتے ہیں اور ہلکے رنگ کے فرنیچر اور فرش کے ساتھ بخوبی میل بھی کھاتے ہیں جس سے یہ کمرہ ہر طرح کے موسم کے لئے تیار ہوتا ہے۔

۴۔ شوخ نیلا اور سفید رنگ

یہ نیلا رنگ بھی باقی رنگوں کی نسبت بہت مختلف اور انوکھا ہے اور اسکا سفید رنگ کے ساتھ مجموعہ اور بھی زیادہ بہترین اور دلکش محسوس ہوتا ہے! چھوٹے دیوان خانوں کے لئے اس رنگ اور کپڑے کے پردے بہت خوبصورت لگتے ہیں اور مہمانوں کے لئے خوشگوار احساس بھی فراہم کرتے ہیں۔ اگر آپکا دیوان خانہ ہلکے یا سفید رنگ سے بنا ہوا ہے جیسے اس میں موجود فرنیچر، قالین، فرش اور دیواریں تو اس طرح کے پردے آپکے دیوان خانے کی شان بڑھا دیںگے۔

۵۔ جامنی اور سرمئی

اس دیوان خانے میں ایک بار پھر دیوان خانے میں موجود فرنیچر کی مناسبت سے پردوں کا انتخاب کیا گیا ہے جیسے اس کمرے میں جامنی رنگ کا ایک بڑا صوفہ موجود ہے اور اسی کے ہمراہ ایک سفید سرمئی رنگ کا بڑا صوفہ بھی رکھا گیا ہے جس کو دھیان میں رکھتے ہوئے کھڑکی پر ایک کونے میں جامنی رنگ کا پردا لگایا ہوا ہے اور دوسری طرف سرمئی رنگ کا جو صرف رنگوں کا ہی نہیں بلکہ پورے کمرے کا خوبصورت مجموعہ بنائے ہوئے ہے۔ آپ بھی اس آئیڈیا پر عمل کرسکتے ہیں کہ دو رنگوں کے صوفے لگا کر ان جیسے دو رنگ کے پردے مخالف سمتوں میں لگا کر کمرے کو انوکھا بنا سکتے ہیں۔

۶۔ سنہرا زرد رنگ

عام طور پر اس رنگ کے پردے لوگوں کی سوچ کا حصہ بھی نہیں ہوتے لیکن یہ رنگ پردوں کے لئے چنا جانا والا بہت منفرد اور انوکھا رنگ ہے جو ایسے دیوان خانوں کے لئے شاندار ہے جن میں سورج کی قدرتی روشنی کا داخلی راستہ بہت وسیع ہو، اس رنگ کے پردوں کی خاصیت یہ بھی ہے کہ سردیوں کے موسم میں جب دھوپ کم نکلا کرتی ہے تب یہ باہر موجود قدرتی روشنی کو بھی اپنے ذریعے سے سورج کی روشنی جیسا احساس دیتے ہیں۔ یہ ایک نیا اور منفرد انداز ہے کمرے میں تازگی شامل کرنے کا!

۷۔ ہلکے سفید پردے

سفید رنگ کی سب سے خاص بات یہ ہے کہ یہ رنگ دھوپ کو منعکس کر دیتا ہے جس سے اسکے آس پاس کی چیزیں ٹھنڈی رہتی ہیں، جیسے اس دیوان خانے میں لگایا ہوا سفید ہلکے کپڑے کا پردا اس کمرے کو ٹھنڈا رکھتا ہے اور ساتھ ہی باہر کے گرم موسم کو کمرے پر متاثر ہونے نہیں دیتا جس سے اس کمرے کا محول ٹھنڈا رہتا ہے۔ ہلکے پردوں کا ایک فائدہ یہ بھی ہے کہ اس سے باہر کے نظارے باآسانی اندر بیٹھ کردیکھے اور ان سے لطف اندوز ہوا جا سکتا ہے۔ ان پردوں کو بعد میں کمرے کی تزئین و آرائش کےوقت کمرے کے رنگوں کی مناسبت سے رنگا بھی جاسکتا ہے۔

مضافاتی دیوان خانوں کے ۵ دلکش ڈیزائن کے بارے میں جاننا چاہتے ہیں تو دیکھیں یہاں!

Need help with your home project?
Get in touch!

Highlights from our magazine