بیرونی اور اندرونی راہداریوں کے آئیڈیاز

Farheen Farheen
A House On The River, Emma & Eve Interior Design Ltd Emma & Eve Interior Design Ltd Country style corridor, hallway& stairs
Loading admin actions …

راہداری ہمارے گھرکا بہت اہم حصہ ہوتا ہے کیونکہ یہ مہمانوں کو خوش آمدید آپکےساتھ کہتا ہے۔ یہ آپکے مہمانوں اور شام کو گھر آنے والوں کے لیئے ایک پرسکون احساس فراہم کرتا ہے اسلییئے اسکا خوبصورت ہونا بہت ضروری ہے۔ آج کے اس مضمون میں ہم آپکواندرونی اور بیرونی راہداریوں کو خوبصورت اور سستے طریقے بتائیں گے جن سے آپ اپنی راہداری کو بہتر بنا سکتے ہیں۔ تو آئیے شروع کرتے ہیں

تروتازہ اور صاف شفاف

راہداری کا تروتازہ اور صاف شفاف ہونا بہت ضروری ہے یہ مہمانوں کو کچھ الگ طریقے سے خوش آمدید کہتا ہے۔ اگر آپ کے پاس راہداری کو سرے سے تبدیل کرنے کا بجٹ نہیں ہے تو صرف پھولوں کی سجاوٹیں لگا کر اسکو نیا بنائیں

رنگوں سے کھیلیے

راہداری کا خوبصورت ہونے کے ساتھ ساتھ اسکے رنگوں کا متحرک ہونا بھی بہت ضروری ہے کیونکہ یہ آپکی خوش مزاجی کا پتہ دیتا ہے۔ اسلیئے اپنی مرضی کا کوئی بھی ایک متحرک رنگ چنیں اور پھر اسکا کمال دیکھیں

منفرد سجاوٹیں

روایتی سجاوٹیں سجاتے سجاتے ہم تھک چکے ہیں ، اب کچھ منفرد ہوجائے کوئی ایسی سجاوٹ جو بلکل الگ ہو لیکن اسکا کوئی مضبوط مطلب ہو انکو سجائے اور پھر اسکا کمال دیکھیں

روشنیاں

راہداری ذرا تنگ ہے ؟ تو پریشان مت ہوئے اس میں مختلف مختلف سجاوٹی روشنیاں لگائے اور بھر دیکھیئے یہ کتنی کمال اور کشادہ لگتی ہے

سرسبز

اگر آپ کو بھی ہریالی سے بہت زیادہ محبت ہے تو اسکو اپنی اندرونی راہداری پر سجائے۔ حیران ہوگئے کہ یہ کیسے ممکن ہے؟ اندروانی دیوار پر سدا بہار بیل سجائے یہ سرسبز بیل آنے والوں کو ایک خاص انداز میں خوش آمدید کہتی ہے

بیرونی راہداری

اندرونی راہداری کی طرح بیرونی راہداری بھی بہت اہمیت کی حامل ہے اسکو سجانا اور سنوارنا بھی ضروری ہے۔

اسکے لیئے یہ شاندار ڈیزائن پیشِ خدمت ہے اس میں سادہ کنکریٹ اور کچھ گملوں کی مدد سے راہداری کو حسین و جمیل بنایا گیا ہے

تھوڑا دیہاتی ٹچ

آجکل دیہاتی وضع کا بہر راوج ہے اسکو مدِ نظر رکھتے ہوئے یہ راہداری ڈیزائن کی گئی ہے جس میں بیرونی دروازوں ، چھت اور کھڑکیوں کو دیہاتی رنگ میں رنگ دیا گیا ہے ایک شاندار اور کمال ڈیزائن

روایتی

CASA 3-64. VIVIENDA UNIFAMILIAR. Barquisimeto, Venezuela., YUSO YUSO Classic style houses

کبھی کبھی ہمیں روایت پر بھی غور کرنا چاہیے۔ روایتی دروازہ ، خوبصورت گملے اور اینٹوں سے بنی دیوار گھر کو ایک الگ ہی وضع بخشتے ہیں۔ ضرور ٹرائی کیجیئے

مرکزی دروازے کا رنگ

جیسے اندرونی راہداری کو متحرک رنگوں سے جاندار بنایا جا سکتا ہے اسی طرح بیرونی آپ بیرونی دروازے پر ایک جاندار اور متحرک رنگ کریں۔ اسکی خوبصورتی دیکھ کر آپ دنگ رہ جائیں گے۔ ہم نے اس پر پیلا رنگ کیا ہے لیکن آپ اپنی مرضی کا رنگ بھی کر سکتے ہیں ۔

باڑ

گھر کے باہر باونڈری بنانے کا رواج خاصا پرانا ہے لیکن کب تک وہی لکڑی کی باڑ استعمال کر سکتے ہیں۔ آپ کے لیئے ایک منفرد ڈیزائن پیش ہے ، پودوں کی مدد سے باڑ لگائیے ایک سرسبز اور جاندار باڑ ۔۔۔۔۔۔

ایک اورباڑ

قدرتی ماحول کسے پسند نہیں ہوتا؟ ہر طرف سرسبز درخت ہوں تو جنگل کا ماحول بن جاتا ہے جو کہ نگاہوں کو تروات بخشتا ہے۔ اسی لیئے یہ تصویر دیکھیں جس میں دروازے کے دونوں اطراف میں ہرے بھرے درخت لگائے ہیں جو کہ ایک غار کا سماں پیش کر رہے ہیں۔ بہت خوبصورت

الیکٹک ڈیزائن

ان تمام آئیڈیاز میں سے کوئی بھی آپکو نہیں بھایا کوئی بات نہیں آپ اپنا کسٹم اسٹائل بنا سکتے ہیں۔ جس میں آپ اپنی مرضی کا رنگ اور اسٹائل اپنائیں اور دوسروں کو بھی اپنی تقلید پر مجبور کریں

Need help with your home project?
Get in touch!

Highlights from our magazine