گھروں، درباروں، شاہی محلات اوررہايشی عمارتوں میں قالینوں کا استعمال اتنا ہی قدیم ہے جتنی کہ خود مہزب انسانی تاریخ۔ زیرنظرمضمون میں قالینوں کے جدید تصورات اورآپکے گھرکے لیۓ موزوں قالینوں کے انتخاب پرتخلیق کیا گیا ہے۔
اس کمرے میں کم احاطے کی وجہ سے نظم وضبط اورترتیب سے جہاں مناسب جگہ بچايی گيی ہے وہاں قالین اور روشنی کے مناسب امتزاج سے خوبصورتی کوایک نیۓ زاویۓ سے متعارف کرایا گیا ہے۔
اس کمرے کی شکل تکونی ہے اور اس کے وسط میں مربع قالین کے زریعۓ کھڑکیوں کے آگے کافی احاطہ بچایا گیا ہے۔ قالین کا گہرا رنگ فرشی رنگ کے لحاظ سے متناسب معلوم ہوتا ہے۔
اس تصویر میں نمایاں قالین صوفیانہ رنگ کی ہے مگرروشنی کی گردوپیش کے ساتھ برمحل امتزاج نے اسے نيی جہت سے روشناس کرایا ہے۔
اس تصویرمیں نظرآنے والی قالین مہنگی مگرنرم، شانداراورخوبصورت ہوتی ہیں۔ اس درجے کی قالینیں زیرمشاہدہ دیوان خانوں کی اصل رونق اورمرکزی نظارہ ہوتی ہیں۔ اس تصویرمیں رنگوں کوفطری ماحول کے قریب ترکرنے کی کوشش کی گيی ہے جس کا مرکزی نکتہ قالین ہے۔
زیرنظردیوان خانے کا سارا حسن اسی قالین کی وجہ سے ہے۔ متناسب روشنی اورفرنیچر کے ساتھ رنگوں کا متزاج نے اس ترتیب کو ایک قابل تقلید فنکاری میں تبدیل کردیا ہے۔
اس تصویرمیں قالین کو ایک قابل رشک اورمسحورکن فنکاری کا مرکزی نکتہ بنایا گیا ہے۔ پس منظرمیں نظرآنے والے سورج کو قالین پررکھے میز کے ساتھ ملاکردیکھیں تو ایک ماہرانہ فنکاری کوداد دینا ہی پڑتی ہے۔