کیا آپ لکڑی کے گھر میں رہنا پسند کرتے ہیں اور بنانا چاہتے ہیں؟

FarzanaZahoor FarzanaZahoor
RUSTICASA | Casa unifamiliar | Sintra, RUSTICASA RUSTICASA Wooden houses Wood Wood effect
Loading admin actions …

لکڑی بہت کار آمد شے ہے۔ یہ روزمرہ زندگی کا یہ بہت اہم جز بن چکی ہے۔ اس سے استعمال کی کافی اشیاء بنائی جاتی ہیں۔ لیکن سب سے اہم بات کہ لکڑی سے گھر بھی تیار کیے جاتے ہیں۔ لکڑی کے گھر اپنی ایک الگ شان اور دلکشی رکھتے ہیں۔ ہماری مصروف زندگی میں قدرتی احساس کو محسوس کرنے کے لیے لکڑی کے گھر بہت اچھا راستہ ہیں۔ لکڑی کے روایتی گھر تمام خصوصیات کے حامل ہوتے ہیں۔ یہ آپ کے پسند کردہ مواد،لکڑی اور جگہ کے مطابق بنائے جا سکتے ہیں۔ لکڑی کے گھر ہمیں فطرت سے جوڑتے ہیں۔ لکڑی کے مکانوں کے ڈیزائن جدید دور میں جدید طرز سے بنائے جاتے ہیں۔لکڑی کے مکان آپ کی مرضی کے مطابق مختلف قسم کے حجم/سائز کے بنائے جا سکتے ہیں۔گھر کو مکمل طور پر بنانے اور اسکی آرائش کے لیے بھرپور توجہ کی ضرورت ہوتی ہے۔ ہم ہومی فائی پر آپ کے لیے  کچھ ڈیزائن جنہیں ہم نے منتخب کیا ہے جو پائیدار تعمیراتی خصوصیات پیش کرتے ہیں جن پر آپ بھی غور کرنا چاہیں گے۔آئیے دیکھتے ہیں۔

لکڑی کے گھروں کو پسند کرنے کی کیا وجہ ہے؟

 جیسا کہ ہم جانتے ہیں کہ ہم سب لکڑی کے گھروں کو پسند کرتے ہیں۔لکڑی کے گھر زیادہ تر پہاڑی علاقوں میں رہنے والے بنانا پسند کرتے ہیں۔چونکہ پہاڑی علاقے فطرت کے بہت قریب ہوتے ہیں اس لیے ان علاقوں میں لکڑی کے گھروں کی زیادہ مانگ ہوتی ہے۔لکڑی کے گھر جلدی تیار کیے جا سکتے ہیں۔یہ خوب صورت اور سادہ ہوتے ہیں۔اس تصویر میں بھی لکڑی کا ایک دلکش گھر دیکھا جا سکتا ہے۔ اس تصویر میں آپ لکڑی سے بنا دلکش گھر دیکھ سکتے ہیں ۔  اس میں چھت کو بنانے کے لکڑی کے خوبصورت چھتوں کا استعمال کیا گیا ہے۔  اس  لکڑی کی خوبصورتی میں مزید اضافہ کرنے کیے لیے اس میں دو طرح کے رنگوں کا استعمال کیا گیا ہے۔ سرمئی کے ساتھ ہلکے زرد رنگ کا استعمال دیدہ زیب لگتا ہے۔ تصویر میں بائیں طرف بیٹھنے کے لیے بنی خوب صورت جگہ اس کو اور بھی دلکش بنا رہی ۔

کیا لکڑی کے گھر مضبوط، پائیدار اور محفوظ ہو سکتے ہیں؟

ایک سوال یہ بھی پیدا ہوتا ہے کہ آج کے دور میں بھی  لکڑی کا استعمال کیوں کیا جا تا ہے ۔ بہت سی وجوہات میں سے سب سے اہم اور بڑی وجہ یہ ہے کہ لکڑی پائدار محفوظ اور مضبوط ہوتی ہے۔ لکڑی کو ایک جگہ سے دوسری جگہ بآسانی  منتقل کیا جا سکتا ہے ۔ اگر گھر کو ایک جگہ سے دوسری جگہ بنانا ہو تو لکڑی  کو دوبارہ سے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ کچھ علاقے ایسے ہوتے ہیں جہاں کی مٹی بھربری یا جلدی دھسنے والی ہوتی تو وہاں پہ اینٹوں سے گھر بنانے کی بجائے لکڑی کے گھروں کو ترجیح دیتے ہیں۔ کچھ لکڑیوں کی یہ خاصیت ہوتی ہے کہ وہ پانی کے خلاف مزاحمت رکھتی ہیں۔ پانی کے خلاف مزاحمت رکھنے والی یہ کچھ اقسام ہیں۔ لکڑی نمی کو منظم رکھتی ہے اور ہمارے اعصابی نظام کوبہت حد تک آرام مہیا کرتی ہے۔

جدید انداز کیسے لایا جائے؟

جس طرح اینٹوں اور پتھر سے بنے ہوئے مکانات میں وقت کے ساتھ ساتھ بہتری اور جدیدیت لائی جاتی ہے اسی طرح لکڑی کے بنے ہوئے گھرورں کو بھی وقت کے ساتھ بہتر بنایا جا سکتا ہے۔ لیکن اکثر لوگوں کو پتہ نہیں ہوتا تو دیکھیں کہ اس میں بہتری لائی کیسے جا سکتی ہے۔  اس تصویر میں آپ جدید طرز کے لکڑی سے بنے گھر کو  دیکھ سکتے ہیں۔  اس میں دیواروں اور چھتوں پر لکڑی کے خوب صورت بانسوں کو استعمال کیا گیا ہے۔ جو کہ اس گھر کی خوبصورت اور دلکشی میں اضافہ کرتے ہیں ۔ زرد رنگ کے جالی نما دروزے  ایک اچھا اضافہ ہو سکتے ہیں۔ اس طرح آج کل کے جدید دور میں رنگوں کے امتزاج کو بھی خاصی اہمیت حاصل ہے۔ ہلکے رنگوں کے ساتھ گہرے رنگوں کا استعال اس میں خوب صورتی کے ساتھ جددیت لاتا ہے۔

کیا اینٹوں سے بنے مکانات کے مقابلے میں لکڑی کے مکان بنانا آسان ہے؟

درختوں کی لکڑی سے بنائے گئے مکانات تجدید کے قابل ماحول دوست اور پائدار ہوتے ہیں۔ لوگ لکڑی سے محبت کرتے ہیں۔ اینٹوں پتھر اور بجری کے مقابلے میں لکڑی کا گھر تعمیر کرنے میں وقت کی بچت ہوتی ہے۔ سب سے اہم بات لکڑی کے گھر بناتے وقت اس پر موسمی حالات اثرانداز نہیں ہوتے جبکہ اینٹوں کے مکانات بناتے وقت موسم خراب ہونے کی صورت میں کام بند کرنا پڑتا ہے۔

کیا آپ بانسوں کے استعمال کو پسند کرتے ہیں؟

بانسوں کا استعمال زیادہ تر چھتوں کو بنانے کے لیے استعمال ہوتا ہے ۔ بہت سے لوگ لکڑی کے گھر بناتے وقت چھت کے لیے بانس کو ترجیح دیتے ہیں۔  یہ دکھنے میں خوبصورت  لگتے ہیں اور ان پر مختلف رنگوں کا استعمال کر کہ مزید خوبصورت بنایا جا سکتا ہے۔  لیکن کچھ لوگ اسے پورا کاٹیج بنانے کے لیے بھی پسند کرتے ہیں۔ آپ اس وقت جو تصویر دیکھ رہے ہیں یہ اس کی ایک بہترین مثال ہے۔ آپ دیکھ سکتے ہیں  کہ  با نسوں کو کاٹیج بنانے کے لیے استعمال کیا گیا ہے  اس خوب صورت کاٹیج کی نہ صرف چھت  بانس کی بنی ہوئی ہے بلکہ دیوارں اور دروازوں کے لیے بھی  اس کو استعمال  کیا گیا ہے ۔ اس چھوٹے سے کاٹیج  میں بالکنی بہت ہی خوب صورت لگ رہی ہے۔

لکڑی کے استعمال کی مزید تجاویز کے لیے ہومی فائی کے صفحے کو دیکھتے رہیں۔

Need help with your home project?
Get in touch!

Highlights from our magazine