آپکی زندگی آسان بنانے کے لئے کپڑے دھونے کے 12 ٹوٹکے

زنیرہ رئیس زنیرہ رئیس
Mehr Ordnung im Bad, Elfa Deutschland GmbH Elfa Deutschland GmbH Scandinavian style bathroom
Loading admin actions …

اگر آپ کو گھر کے کام کاج کرنا اچھا نہیں لگتا جیسا کہ برتن دھونا،ویکیوم کرنا اور کپڑے دھونا اور استری کرنا تو آپکو یہ مضمون بہت پسند آئے گا۔ ہم آپکو 12 ایسے طریقوں کے بارے میں بتائیں گے جو کہ سست ترین لوگوں کو بھی اپنی لانڈری کو منظم کرنے میں مدد کرتے ہیں۔ ہم یہ نہیں کہ رہے کہ یہ بات آپ پر لاگو ہوتے ہے مگر ہم سب ایسے دنون سے گزرتے ہیں جب طبیعت مائل بہ سستی ہوتی ہے ۔ ہم درست کہ رہے ہیں نا؟ آیئے ہمارے ساتھ اور ملاحظہ کریں اُن طریقوں کو جِن سے آپ لانڈری میں وقت بچا سکتے ہیں اور اپنے کپڑوں کو بہتر طریقے سے ترتیب کر سکتے ہیں تاکہ آپ اپنا وقت اُن کاموں میں صرف کر سکیں جنہیں کرنا آپ کو پسند ہے ۔ 

1۔ ہر چیز کو اکھٹا رکھیں

کپڑے دھونے کے تمام سامان کو اکھٹا رکھیں تاکہ آپ کو پتہ ہو کہ ہر چیز کہاں رکھی ہے۔ تمام چیزیں رکھنے والا سٹوریج یونٹ لانڈری کے کمرے میں رکھنا ایک اچھا خیال ہے اور تمام چیزیں جیسا کہ کپڑے دھونے کا سرف، ٹوکریاں اور مشینیں رکھنے کے لئے بہترین ہے۔ حتیٰ کہ آپ کپڑے بھی سوکھنے کے لئے لٹکا سکتے ہیں۔ 

2۔ دھونے والے کپڑوں کے لئے قبضے دار ڈھکنے کی ٹوکری رکھیں

دھونے والے کپڑوں کے لئے قبضے دار ڈھکنے کی ٹوکری کو کپڑے دھونے کے کمرے میں رکھنا ایک بہت ہی بہترین خیال ہے اس سے آپکی جگہ صاف لگے گی اوردھلنے والے کپڑوں کا بڑھتا ہوا ڈھیرمہمانوں سے چھپا بھی رہےگا۔ 

3۔ کپڑے دھونے کی مشین کو کپڑوں کے الماری کے قریب رکھیں

کپڑے دھونے کی مشین کو کپڑے رکھنے کی الماری میں نصب کرکے آپ کپڑے دھونے سے  وابسطہ ایک اور مسئلے سے جان چھڑا سکتے ہیں۔ کپڑے سکھانے والی مشین میں سے سوکھے ہوئے کپڑے نکال کر آپ براہِ راست الماری میں لٹکا سکتے ہیں۔ 

4۔ کپڑوں کی الماری کو باترتیب بنائیں

Гардеробные, LUMI LUMI Classic style dressing room

دھونے والے کپڑے کو علیحدہ کرنا ایک مسئلہ ہو سکتا ہے اسلئے ماہرینِ تعمیرات مشورہ دیتے ہیں کہ آپ کپڑوں کو موسم اور انکے استعمال کے حساب سے ترتیب دیں اس سے آپ کو کبھی بھی دھونے والے کپڑوں کی ٹوکری کے نیچے سے سفید قمیض نہیں نکالنی پڑے گی۔ 

5۔ خانے بنوائیں

چادریں اور تولئے عموماً سب سے پہلے الماری میں رکھے جاتے ہیں لیکن انکو کبھی کبھار تازہ ہوا میں رکھنے کی ضرورت ہوتی ہے تاکہ انکو نمی اور نا خوشگوار بدبو سے بچایا جا سکے۔ دیوار میں کچھ خانے بنوانا اور تکیوں کو ہوادار اور سورج کی روشنی آنے والی جگہوں میں رکھنا بہت ہی عمدہ خیال ہے۔  

6۔ کپڑے دھونے کی جگہ

اپنے گھر کے کسی استعمال میں نہ آنے والے کونے کو کپڑے دھونے کے آلات اور سامان رکھنے کے لئے استعمال کرنے سے آپکا گھر بہت ہی صاف ستھرا لگے گا۔ گھر کی تقسیم بندی کرتے وقت اس حصے کا انتخاب بہت سوچ سمجھ کر کریں۔ 

۔ 7۔لانڈری الماری

اگر آپ کو یہ سہولت دستیاب نہیں کہ آپ کپڑے دھونے کے لئے ایک الگ جگہ مختص کریں تو ایک چھوٹی لانڈری کیالماری لے لیں۔ آپ گھر کی باقی آرائش کو خراب کئے بغیرکپڑے دھونے کے آلات اور دیگر سامان وہاں رکھ سکتے ہیں۔ 

8۔ جلد دھلائی

دھونے والے کپڑوں کی ٹوکری کو کپڑۓ دھونے کی مشین کے قریب رکھیں اس سے آپ جلدی جلدی کپڑے دھو سکیں گے اور آپ کو زیادہ سوچنا نہیں پڑے گا۔ دھونے والے کپڑوں کے لئے بہت ساری ٹوکریاں مت رکھیں وگرنہ آپ کو کپڑے راہداری میں پڑے ملیں گے۔ ایک ہی ٹوکری رکھیں اور وہ بھی مشین کے قریب۔ تاکہ آپ زیادہ باقاعدگی اور آسانی سے کپڑے دھو سکیں۔ 

9۔ سٹوریج کی جگہ

سٹوریج کی زیادہ سے زیادہ جگہ آپکے گھر کو منظم اور ترتیب میں رکھنے کا ایک بہت ہی اچھاطریقہ ہے خصوصاً اگر آپ خریداری کے شوقین ہیں ۔ کپڑے اور دیگر سامان رکھنے کے لئے ایک بڑی الماری کا انتخاب کریں ۔ ایک علیحدہ جگہ مختص کرنا بہترین رہتا ہے۔ 

آرائش کی مزید تجاویز کے لئے یہ مضمون ملاحظہ کریں ۔

10۔ آلات کی عمودی تنصیب

کپڑے دھونےاور سُکھانے کی مشینوں کو عمودی رخ میں ایک دوسرے کے اُوپر نصب کریں اور جگہ بچائیں۔ 

11۔ کپڑے لٹکانے کی تاریں

اگر آپ اپارٹمنٹ میں رہ رہے ہوں تو آپ کو چند قربانیاں دینی پڑیں گی۔ کپڑے لٹکانے کی تاریں ایک ایسی چیز ہے جو گھر کے اندر بہت ساری جگہ گھیر لیتی ہے اسلئے اگر آپ کے پاس بالکونی یا کسی اور صورت میں تھوڑی سی بھی بیرونی جگہ دستیاب ہے تو اسکا زیادہ سے زیادہ فائدہ اُٹھائیں۔ 

12۔ کپڑےاستری کرنے کے لئے ایک دلچسپ جگہ تخلیق کریں

اکثر لوگوں کو کپڑے استری کرنا پسند نہیں ہوتا مگر آپ اس سے لطف اندوز ہونا چاہتے ہیں تو اس بات کو یقینی بنائیں کہ کپڑے دھونے اور استرے کرنے کے لئے درکار تمام لوازمات ایک ہی جگہ پر ہوں۔ اس کو مزید پُرکشش بنانے کے لئے ٹی وی نصب کرلیں یا اچھے سے ڈیزائن والی وال پیپرلگائیں۔ 

Need help with your home project?
Get in touch!

Highlights from our magazine