دیوان خانے کی آرائش اور ڈیزائن کے لیے مفید مشورے

Hamna—Homify Hamna—Homify
Pasquale Design | Mediterranean Modern Luxe | Tampa, FL, Chibi Moku Architectural Films Chibi Moku Architectural Films Modern living room Concrete
Loading admin actions …

ایک پرفیکٹ دیوان خانے کے لیے کیا چیز سب سے زیادہ ضروری ہے؟

چند باتیں ایسی ہیں جنہیں آپ کو اپنا دیوان خانہ ڈیزائن کرتے وقت ذہن میں ہمیشہ رکھنی چاہیئں۔ اس کا ڈیزائن سارے گھر کے ڈیزائن سے ملا ہوا ہو، وضع دار ہو، اور سب سے بڑھ کر ایک منفرد انداز رکھتا ہو۔ یہ ایک ایسا کمرہ ہوتا ہے جس کو آپ کے تمام گھر والوں کے ذوق سے اور شخصیت سے ملنا چاہیے۔ اور آج کل بہت خوبصورت انداز کے دیوان خانے آپ کے سامنے آ رہے ہیں کیونکہ اب زیادہ تر لوگ اپنے دیوان خانے خود ڈیزائن کرتے ہیں۔ تو اگر آپ بھی یہی کام کرنا چاہتے ہیں تو ہمارے ماہرین کے مفید مشوروں کے ساتھ اپنا منفرد انداز ملائیں اور اپنی ضرورتوں کے مطابق ایک دلکش ترین دیوان خانہ تیار کریں۔

​مجھے اپنے دیوان خانے کے لیے متاثر کن آئیڈیاز کہاں سے ملیں گے؟

متاثر ہونے کو تو آپ بہت ساری چیزوں سے متاثر ہو سکتے ہیں جیسے کہ میگزینز، کسی کے گھر کا دورہ، یا آپ کے وہ خواب جس کے، مطابق آپ اپنا کمرہ سجانا چاہتے ہیں، ہومی فائی میں ہم آپ کو اپنے خوابوں جیسا دیوان خانہ بنانے کے لیے بہترین انداز پیش کرتے ہیں جس کی وجہ سے آپ کا کام بہت آسان ہو جاۓ گا۔ ہومی فائی میں آپ بہت آسانی سے ماہرین کے تیار کردہ بے شمار دیوان خانوں کے انداز دیکھ سکتے ہیں، اور ان میں سے آپ کو جو جو بھی اچھا لگے اسے آپ اپنی آئیڈیا بک میں سیو کر لیں اور پھر جو بھی پسند آۓ اس کو بعد میں اپنا دیوان خانہ بنانے کے لیے استعمال کر لیں۔

​میں اپنے دیوان خانے کو بہتر بنانے کے لیے کیا کر سکتا ہوں؟

یہ دراصل آپ کے پاس موجود جگہ پر منحصر ہے۔ جب آپ بڑے کمروں کی آرائش کر رہے ہوتے ہیں تو جگہ کو بہت احتیاط سے استعمال کرنا ہوتا ہے۔ فرنیچر، کارپٹ اور دیگر آرائشی اشیاء کو اس طرح سے رکھیں کہ آپ کے کمرے کا توازن خراب نہ ہو۔ اور اگر آپ کے پاس چھوٹی جگہ ہو تو آپ کو وہ انداز اپنانا ہو گا جس سے کشادگی کا تاثر ملے۔ کوشش کریں کہ آپ کی دیوار کے رنگوں چناؤ مدھم رنگوں کا ہو۔ اس کے علاوہ آپ اینٹوں اور پتھر کی دیوار کے ٹیکسچر کا بھی اضافہ کر سکتے ہیں۔ اور اپنی آرائشی اشیاء کو اس انداز میں رکھیں کہ کمرہ پھیلا ہوا نہ لگے۔ آپ صرف رنگوں کے چناؤ اور آرائشی اشیاء کے انتخاب سے اپنے کمرے کو بہت سے انداز دے سکتے ہیں جیسے: متاثر کن، شوخ رنگوں کے استعمال سے منفرد انداز یا پھر مدھم رنگوں سے پر سکون انداز۔ یہ سب کچھ آپ کے ذوق پر منحصر ہے۔

​میں اپنے دیوان خانے کے لیے کون سے رنگوں کا چناؤ کروں؟

ایک دیوان خانے میں اچھا ماحول پیدا کرنے کے لیے یہ ایک اہم سوال ہے۔ کیونکہ یہ ایک ایسی جگہ ہے جدھر آپ کے گھر کے تمام افراد اپنا زیادہ تر وقت گزارنا پسند کرتے ہیں۔ تو اسی لیے ادھر درست موڈ کا ہونا لازمی ہے۔ چھوٹے کمروں کے لیے سفید یا ہلکے خاکستری رنگ کا استعمال کریں، اس سے آپ کا کمرہ کشادگی کا تاثر دے گا اور بہت زیادہ بھرا بھرا نہیں لگے گا۔  لیکن اگر آپ کا دیوان خانہ بڑے سائز کا ہے تو آپ پر منحصر ہے کہ آپ اسے کیسے ڈیزائن کرتے ہیں۔

​میں اپنے دیوان خانے میں کس انداز کا فرش استعمال کروں؟

فرش کے بہت سارے انداز مارکیٹ میز موجود ہیں جیسے پتھر، لکڑی یا ٹائلز۔ ویسے بہت سارے لوگ اپنے دیوان خانے کے فرش کا پورا حصہ کارپٹ سے ڈھانکنا پسند کرتے ہیں۔ کیونکہ ڈھنڈی جگہوں پہ قالین یا غالیچے کی موجودگی بہت ہی نرم گرم سا انداز فراہم کرتی ہے۔ لیکن لکڑی کے فرش کی موجودگی بہت وضع دار، کلاسی اور زبردست انداز فراہم کرتی ہے۔ اگ ر آپ و کبھی کبھی پالش کرنے میں کوئی مسئلہ نہیں ہے تو لکڑی کا فرش بہترین ہے۔

​دیوان خانے کا کون سا ڈیزائن میرے لیے بہترین ہے؟

یہ بات تو آپ کے اس مزاج پر منحصر ہے جو آپ اپنے دیوان خانے میں بنانا چاہتے ہیں۔ ہاں جو لوگ مستقبل میں اپنا گھر تبدیل کرنے والے ہیں یا جو ہر تھوڑے عرصے بعد فرنیچر کی سیٹنگ میں تبدیلی کرنا پسند کرتے ہیں ان کے لیے سادہ انداز سب سے بہترین ہے۔ اس طرح سے ان کو اپنے دیوان خانے کی سیٹنگ تبدیل کرنا آسان لگاتا ہے۔

بڑی فیملیز کے لیے کلاسیک طرز پر بنے کشادہ اور آرامدہ دیوان خانے سے بڑی کوئی چیز نہیں ہوتی، جبکہ نوجوان اور کپلز جدید دیوان خانے میں رہنا پسند کرتے ہیں جدھر وہ اپنے دوستوں کے ساتھ وقت گزارنا پسند کرتے ہیں۔

​کیسے: دیہی انداز میں کا دیوان خانہ

ایک دیہی طرز کا دیوان خانہ قدرتی انداز، سادگی، لازوال، اور وقت کی قید سے ماورا انداز سے مل کر بنا ہوتا ہے۔ اس میں بہت سی روایتی طرز کی چیزیں جیسے کہ بڑی بڑی اینٹوں کی دیواریں، چوڑی لکڑی کی بیم اور نرم کارپٹس شامل ہیں۔ اس کے علاوہ سادی لکڑی کا فرش اور بڑی سی ڈائیننگ ٹیبل بھی آپ کے دیوان خانے کو بہت زبر دست انداز دے گی۔

​کیسے: سادہ دیوان خانہ

آج کل کے جدید آرکیٹیکچر کے مطابق سادگی بھرا انداز کم سے کم اشیاء کو خوبصورتی سے استعمال کرنا ہے۔ سیدھی سیدھی خطوں اور کشادہ جگہوں کے ساتھ خوبصورتی سے رکھی گئی کارپٹ اور بیٹھنے کی جگہ ایک سادہ دیوان خانے کے لیے بہت کافی ہے۔

​کیسے: کلاسیک دیوان خانہ

ایک کلاسیک طرز پر بنا دیوان خانہ کشادہ اور روشنی سے بھرا ہوتا ہے۔ عمومی طور پہ کلاسیک انداز کے ساتھ زیادہ سی بیٹھنے کی جگہ، شوخ رنگ اور آرائش ذہن میں آتی ہے۔ لیکن ان سب کو رکھنے کی ایسی ترتیب ہونی چاہیے کہ جگہ کا توازن خراب نہ ہو۔ اس کے علاوہ پھولوں کے اضافے سے بھی ایک کلاسیک دیوان خانے میں بھی بہت نرمی اور تازگی کا تاثر آۓ گا۔

​کیسے: جدید دیوان خانہ

جدید دیوان خانے سادہ انداز اور کلاسیک انداز کو ملا کر بناۓ جاتے ہیں۔ یہ کبھی بھی پھیلے بکھرے نہیں نظر آتے اور ان کے لیے آرائشی اشیاء بہت احتیاط سے چنی جاتی ہیں۔ ایک کلاسیک، جدید دیوان خانہ بنانے کے لیے عمومی طور پر شوخ رنگوں سے اجتناب کیا جاتا ہے اور ان کے لیے سفید اور مدھم رنگ چنے جاتے ہیں.

متاثر کرنے والے ۱۹ جدید دیوان خانے.

Need help with your home project?
Get in touch!

Highlights from our magazine