گھر کی دیواروں کو سجانے کے لئے تجاویز۔

Hiba Hiba
Dicas para transformar a atmosfera da sua sala de jantar, ana roman ana roman Modern dining room
Loading admin actions …

جب گھر کے اندرونے یا بیرونے حصے کو سجانے کی بات آتی ہے تو سب سے پہلا خیال جو دل میں آتا ہے وہ یہ ہوتا ہے کہ گھر کی سجاوٹ کے لئے کون سے پودے استعمال کئے جائے، کن تجاویز پر عمل کیا جائے۔ دیواروں پر پینٹ کیا جائے، کاغز چپکایا جائے، کوئی پینکنگ کی جائے یا پھر کوئی پیاری تصویر بنائی جائے۔

آج اس مکالمے میں ہومیفائی آپ کے گھر کی دیواروں کو سجانے کی تجاویز پیش کرے گا جہاں پر آپ کو اپنے گھر کے ہر کمرے کو سجانے کی تجویز ملے گی۔ ہومیفائی آپ کو اور بھی بہت سے گھر سجانے کے مشورے پیش کرتا ہے۔

آئیں مل کر سجاوٹ کی اِن تجاویز کو پڑھ کہ لطف اندوز ہوئیں۔

پتھر سے سجی دیواریں۔

انگھیٹی اور پتھروں کا ملاپ دیوار کو خوبصورت بنا رہا ہے۔ پتھروں سے بنی دیوار کے اندر تراشی گئی انگھیٹی خوبصورتی اور نرمی کی پہچان ہے۔انگھیٹی اور پتھر سے بنی دیوار کی استحکامت کے مزید مشورے حاصل کرنے کے لئے آپ ہومیفائی کے پیشہ واران سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

ٹائل کی کوٹنگ

باورچی خانے اور غسل خانے کی دیواروں کی سجاوٹ کرتے وقت پہلی چیز جو زہن میں آتی ہے وہ ٹائل ہے۔ ایک خاص نقشہ، پچی کاری اور رنگین چکور پیٹرن ہونے کے بائث یہ ٹائلیں دیوار میں موجود بہت سی کمی بیشیوں کو چھپا لیں گی۔ ٹائلوں کا استعمال ہمیشہ اچھی سورج کی روشنی میں کرنے کی تلقین کی گئی ہے، اس طرح یہ خوبصورتی کو مزید چار چاند لگائیں گی۔

لائٹوں سے پُر روشن پتھر کی بیرونی دیواریں۔

پرانے وقتوں کی جھلک دیتا ہوا یہ ماڈرن گھر۔ دیوار پر لگی ہلکی روشنی دینے والی لائٹوں اور پتھر کی دیواروں کا عکس جب پانی پہ دیکھائی ہے تو ایک خاص اور خوبصورت احساس پیدا ہوتا ہے۔

ضرورت کے مطانق امتیازی خصوصیات کی وضاحت

کمرے کی ایک نمایاں دیوار۔

گھر کی دیوار کو خوبصورت بنانے کا ایک اور عنصر۔ کوئی ایک دیوار منتخب کریں اور اپنی پسند کی سجاوٹ کرنے کے انداز کا انتخاب کریں۔ اگر آپ جڑی بوٹیوں کے شوکین ہیں تو ہرے رنگ کا کالین جو گھاس کی طرح دیکھائی دیتا ہو اسے چپکائیں۔

ضرورت کے مطانق امتیازی خصوصیات کی وضاحت

ہر دیوار کو سجانے کی ضرورت نہیں۔ آپ ماڈرن انداز حاصل کرنے کے لئے کسی بھی ایک دیوار کا انتخاب کر کے اُسے سجا سکتے ہیں۔

بےباکی

دیواروں کو رنگنے کے لئے صرف ہلکے رنگوں کا استعمال ہی ضروری نہیں۔ نڈر ہوئیں، گہرے رنگ ،استعمال کریں اور تبدیلی لائیں۔ غور کریں یہ سب سے خوبصورت کھانے کا کمرہ ہے۔ بے پروائی سے استعمال کئے گئے شوخ رنگ، آپ کے گھر کو پرکشش بنائیں گے اور ہر دوست آپ کے گھر آنا پسند کرے گا۔

دیوار پر لگا باغ۔

کافی بار ہم نے آپ کو دیوار پہ لگا قدرتی عمودی باغ دیکھایا ہے جو کہ نئے انداز کے عین مطابق ہے۔ یہ ہرے بھرے پودے آپ کے گھر کی دیوار کو کھلکھلاتا قدرتی ہرا رنگ دے گا ۔

قدیم وقتوں سے۔

ان پرانے زمانے کے پتھوں نے نیا انداز آپنا لیا ہے۔ آخر ان پتھروں میں کیا کشش ہے؟ پرتگالی گھروں کی دیواروں پر یہ پتھر عام ہیں۔ یہ پتھر دیواروں کو خوبصورت اور مختلف بنائیں گے جیسا کہ تصویر میں دیکھایا گیا۔ یہ خوبصورت سفید پتھر جو کہ بغیر ترتیب کے لگائے گئے، دیہاتی علاقوں کی ترجمانی کر رہے اور ہر لحاظ سے خوبصورت لگ رہے۔

یہ بھی پڑھیں۔

Need help with your home project?
Get in touch!

Highlights from our magazine