ایک چھوٹے دیوان خانے میں ٹی۔وی رکھنے کے زبردست طریقے

Hamna—Homify Hamna—Homify
Apartamento N | H, Only Design de Interiores Only Design de Interiores Modern media room
Loading admin actions …

آج کل کے جدید شہروں میں گھروں اور اپارٹمینٹ ک سائز چھوٹے سے چھوٹا ہوتا جا رہا ہے کیونکہ زمین کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں اور آبادی میں بھی بہت اضافہ ہو گیا ہے۔ انہیں مسائل کی وجہ سے آج کل سب کو ایسے طریقے چاہیے ہوتے ہیں جن کی مدد سے چھوٹی جگہ میں ہی تمام ضرورتیں بھی پوری ہو جائیں اور آرائش بھی ہو جاۓ۔

آج کی اس آئیڈیا بک میں ہم صرف اس بات کو زیر موضوع لائیں گے کہ ایک چھوٹے دیوان خانے میں ٹی۔وی کس طرح سے رکھا جاۓ کہ کمرہ بھرا ہوا اور عجیب سا نا لگے۔

1- ہلکے رنگ

ایک چھوٹی اور تنگ جگہ جیسے کے دیوان خانے میں ٹی۔وی لگانے کا سب سے اچھا طریقہ یہ ہے کہ اسے دیوار کے ساتھ فکس کر دیا جاۓ۔ اس کے لیے آپ کو کسی بیس کی بھی ضرورت نہیں پڑے گی۔

2- لکڑی اورسفید رنگ

اس تصویر میں ہمارے ماہرین نے دیوارکے ساتھ لکڑی کا بڑا پینل لگا دیا ہے اورپھر اس پر ٹی۔وی لگایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ اس شیلف کا نچلا حصہ دیگر اشیاء رکھنے کے کام آ سکتا ہے۔

3- جدید کامبینیشن

ایک اور بہت اچھا طریقہ یہ ہے کہ دیوار کے دونوں اطراف میں لکڑی کا پینل لگا لیں۔  اونچائی پر لگا سرمئی پینل اور نیچے رکھی میز ایک بہت ہی خوبصورت اندار پیش کر رہی ہے۔ سب سے اہم بات یہ ہے کی ٹی۔وی کے دونوں اطراف میں لگے لکڑی کے پینل ساری توجہ اسی کی طرف مبذول کروا رہا ہے۔

4- کونے میں لگا شیلف

جیسا کہ ہم اکثر کہتے ہیں کہ اگر جگہ چھوٹی ہو تو ہر ہر انچ اہم ہوتا ہے۔ اس سلسلے میں ایک زبردست بات یہ ہے کہ فرش کو استعمال کرنے کے بجاۓ دیوار کو استعمال کیا جاۓ۔

اس تصویر میں ہم دیکھ  سکتے ہیں کہ کمرے کے کونے میں کتنا زبردست اور بڑا سا شیلف بنا ہوا ہے جس پر بڑی سی فلیٹ سکرین لگائی گئی ہے۔ یہ انداز اسٹائلش بھی ہے اور جدید بھی۔

5- الگ سے دیوار

اس تصویر میں ایک امو منفرد طریقہ دیکھایا گیا ہے جو ہے ایک الگ سے دیوار بنوا کر اس پر ٹی۔وی سیٹ کرنا۔ اس منفرد سی دیوار جو کہ ایک شیلف بھی ہے، اس کے ایک کونے میں خانے بنا کر اس پر آرائشی اشیا رکھی گئی ہیں۔ اسی طرح اس کی نچلی سطح بھی آرائشی مقاصد کے لیے ہی استعمال کی گئی ہے۔ 

گہرے رنگ کی لکڑی اس پورے ماحول کو جدت عطا کر رہی ہے۔

6- چھوٹی سی جگہ کے لیے بڑی سی اسکرین

دیوار کے اندر لگے اس شیلف میں بہت بڑی اسکرین لگائی ہوئی ہے۔ اس سے پورے کمرے میں سب سے نمایاں چیز یہی اسکرین ہے۔ اس کے لیے خاص طور پر شیلف سفید رنگ کا ہے تاکہ اس کے ساتھ  لگا سیاہ رنگ سب سے نمایاں رہے۔

7- کمرے کا ایک جزو

آج کے اس دورے کا خاتمہ ہم اس شاندار سے دیوان خانے سے کریں گے۔ لکڑی کے پینل پر لگا ٹی۔وی اور اس کے نیچے موجود بڑا سا شیلف جس کے اندر انٹرٹینمنٹ سیسٹم کے سارے ٹکڑوں کو  باآسانی رکھا جا سکتا ہے۔ اس لکڑی کی دیوار کا مڑتا ہوا انداز یہ تاثر دے رہا ہے جیسے یہ ٹی۔وی کے گرد لپٹا ہوا ہو۔ اور دونوں کونوں میں موجود سفید پتھر کے پلانٹر اس کو اور زیادہ شاندار بنا رہے ہیں۔

اگر آپ بھی اپنے گھر میں ایسا ہی انداز اپنا لیں تو آپ اپنے ذاتی تھیٹر کے مالک بن جائیںگے۔

ایک جدید اور صاف ستھرے کمرے کے لیئے ۱۲ شیلفوں کی تجاویز.

Need help with your home project?
Get in touch!

Highlights from our magazine