ایک جدید گھر کی ۱۰ تصویریں، آسانی سے نقل کی جا سکنے والی تجاویز کی ساتھ

Resham Ejaz Resham Ejaz
Reforma Casa Ipiranga, Designer de Interiores e Paisagista Iara Kílaris Designer de Interiores e Paisagista Iara Kílaris Modern garden
Loading admin actions …

ہومی فائی کے اس مضمون کے لیے ہم نے جس گھر کا جائزہ لیا اس میں آپ کو مسحور کر دینے والی تجاویز موجود ہیں۔ دیواریں، خم اور حاری عناصر اس چھوٹے سے محل کی شان بڑھاتے ہیں۔ اس گھر میں ایک لاجواب بیرونی حصہ، ایک حاری انداز کا بےمثال باغ، جدید کچن اور گرمی سے پریشان لوگوں کے لیے ایک جاذب توجہ تالاب بھی شامل ہے۔اور سب سے اچھا کیا ہے؟ اس عمدہ گھر کے معماروں نے اس امر کو یقینی بنایا کہ یہ ایسے خاندان کے لیے بہترین ہو جسے تفریح کرنا اور گھلنا ملنا پسند ہے، اور یہ ۱۰ تصویریں آپ کو سجاوٹ کی تخلیقی تراکیب کی مدد سے ضرور اپنا دیوانہ بنا لیں گی۔

۱۔ جدید بیرونی حصہ رکھنے والا یہ بنگلہ دوستانہ فن تعمیر اور خوبصورتی سے لگائے سبزے کے ساتھ درمیانے رنگوں میں رنگا گیا ہے۔

۲۔ ایک دلکش لاؤنج میں ٹی وی سمیت تمام الیکٹرانکس کا سامان رکھنے کے لیے لکڑی کی جگہ بنائی گئی ہے جبکہ ایک دلکش سوفا آرام کا حصول یقینی بناتا ہے۔

۳۔ اس گھر کا جدید ترین کچن چھوٹا تو ہے مگر اس کے سائز کی کمی کو تیز روشنیوں اور پرکشش رنگوں نے پورا کیا ہے۔ سادہ سفید الماریاں اس جگہ کے لیے بہترین ہیں۔

۴۔ جدید رہائش گاہوں میں زیادہ تر کپڑے دھونے کے لیے علیحدہ کمرہ نہیں ہوتا اور یہی مجہ ہے کہ واشنگ مشین کو کچن کاؤنٹر کے نیچے رکھا گیا ہے۔

۵۔ گھر میں بنا آفس جدید گھروں میں ایک تیزی سے پھیلتا عنصر ہے، اور یہ فیشن ایبل جگہ آرام کرنے یا کام مکمل کرنے کے لیے بہترین ہے۔

۶۔ بچوں کا کمرہ سجانا زیادہ صبر آزما کام نہیں ہونا چاہیے، تو سب سے زیادہ پیاری اور دوستانہ سجاوٹ چنیں۔

۷۔ اس گھر کی مرکزی خواب گاہ میں حسین روشنیوں اور بناوٹی چادروں سے لے کر رومانوی ماحول بنانے کے لیے دلکش رنگوں کے استعمال تک سب کچھ ہے۔

کیا آپ اپنی خواب گاہ کے لیے یہ سجاوٹ چنیں گے؟

۸۔ نفیس روشنیوں اور تازہ پھولوں کے ساتھ ایک سیاہ و سفید باتھ روم دن کے اختتام کا اچھا راستہ ہے۔

۹۔ بالکونی، باغ اور تالاب کی ایک جھلک آپ کو مزید دیکھنے پر اکسائے گی۔

۱۰۔ لکڑی کے عرشے اور خوشنما کرسیوں کے ساتھ کسی حاری جزیرے کا مقصد پیش کرتی یہ بالکونی دھوپ اور تازہ ہوا کا لطف لینے کے لیے اعلی جگہ ہے۔

اگر آپ کو یہ تجاویز اچھی لگیں تو ان کے بارے میں کیا خیال ہے؟ ایک جدید خاندان کے لیے ایک متاثر کن گھر۔

Need help with your home project?
Get in touch!

Highlights from our magazine