مہمانوں کو متاثر کرنے کے 10 طریقے

M Usman M Usman
Espaço Gourmet S|M, Argollo & Martins | Arquitetos Associados Argollo & Martins | Arquitetos Associados Tropical style pool
Loading admin actions …

گھر آئے مہمان نعمت ہوتے ہیں مگر بعض اوقات وجہِ زحمت بن جاتے ہیں۔ قدرتی طور پر آپ چاہتے ہیں کہ پہلی دفعہ گھر پر آئے مہمان اچھا تاثر لے کر جائیں۔ اس مضمون میں ہم آپ کو کچھ ایسی تجاویز دیں گئے جن کو پڑھ کر آپ اپنے گھر میں مناسب تبدیلیاں لاتے ہوئے مہمانوں کو ہر وقت خوش آمدید کہنے کے لئے تیار ہوں گئے۔

ہم امید کرتے ہیں کہ یہ مشورے پڑھنے کے بعد آپ مہمانوں کا سامنا خوشگوار اور پُرسکون انداز میں کر سکیں گئے۔ آپ کا اپنے گھر کی آرائش سے مطمئن ہونا بہت ضروری ہے۔ لہذا اگر آپ کچھ چیزوں سے مطمئن نہیں ہیں تو تبدیلی ضرور لائیں۔

1. ہر چیز صاف ستھری اور ترتیب میں رکھیں

مہمانوں سے ملاقات کرتے ہوئے صفائی اور اشیاء کی ترتیب بہت اہمیت رکھتی ہے۔ ٹی وی لاؤنج، ڈائننگ روم، باورچی خانے اور غسل خانے کی صفائی کا خیال رکھیں۔ ہر چیز کو اس کی اصل جگہ پر رکھیں اور فرنیچر کو اس طرح لگائیں کہ آتے جاتے ہوئے کسی کی ٹھوکر نہ لگے۔

2. اپنے گھر کے ماحول کو خوشگوار اور استقبال کرنے والا بنائیں

پُرسکون اور آرام دہ ماحول سے بہتر کوئی چیز آپ کے مہمانوں کا استقبال نہیں کرسکتی۔ کچھ خوبصورت خصوصیات کے ساتھ تروتازہ دکھائی دینے والا گھر لوگوں کو تادیر یاد رہتا ہے۔ ایک ایسا گھر جو ہوادار اور قدرتی روشنی سے بھرپور ہو اور ہلکی پھلکی روشنیوں(mood lights) کا مناسب استعمال ہو یقینناً مہمانوں کے لئے یادگار رہے گا۔

3. ایک صاف ستھرا، نفیس اور ہوادار بیڈروم

سونے کا کمرہ مہمانوں کے لئے سب سے اہم جگہ ہوتی ہے لہذا سردیاں ہوں یا گرمیاں بیڈروم کو مت بھولیں۔ بسترپر پاؤں کی طرف تہہ شدہ کمبل کمرے کی خوبصورتی میں شاندار اضافہ کرنے کے ساتھ ساتھ مہمانوں کو سردی سے بھی بچاتا ہے۔ بستر کو مکمل حالت میں رکھیں اور چادر کو دھول سے بچانے کے لئے مہمان کے آنے سے ایک دن پہلے تبدیل کر لیں۔

4. باریک بینی

بیڈروم میں چھوٹی چھوٹی مگر خوبصورت چیزوں کا اضافہ کریں جو آپ کے مہمان کو اپنی اہمیت کا احساس دلائے۔ یہ پانی کی ایک بوتل، کارڈ، چاکلیٹ یا پھر تازہ پھول کی شکل میں ہو سکتا ہے۔ اس سے پتا چلتا ہے کہ آپ کا مہمان آپ کے لئے کتنا خاص ہے، اس اضافے کے بعد وہ آپ کے شکرگزار ہوں گئے۔

5. محفوظ غسل خانہ

صفائی کے ساتھ ساتھ ایک اہم بات مہمانوں کے لئے محفوط غسل خانہ ہے۔ مثال کے طور پر پھسلن سے بچنے کے لئے میٹ، بچوں کے لئے مخصوص قدمچہ یا بڑوں کے لئے بینچ(bench)۔ گرم پانی کی فراوانی اور ہیٹر کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔

6. غسل خانے میں اضافی تولیے ضرور رکھیں

سفر کرتے ہوئے ہم اکثر اشیاء بھول جاتے ہیں، بجائے اس کے کہ مہمان کوئی چیز آپ سے مانگیں آپ کو پہلے سے تیار رہنا چایئے، جن میں بنیادی طور پر اضافی تولیے اور ٹوائلٹ پیپر کا مناسب جگہ پر ہونا ضروری ہے۔ آپ دانت صاف کرنے کے لئے برش اور ٹوتھ پیسٹ کا اضافہ بھی کر سکتے ہیں۔ مہمان ہمیشہ آپ کے احسان مند رہیں گئے۔

7. چمکدار باورچی خانہ اور ہلکا پھلکا کھانا

بیشک آپ کو دراز خوراک سے بھر کر رکھنے کی ضرورت نہیں مگر دو تین کھانوں کے لئے بنیادی چیزیں تیار رکھنا عمدہ بات ہے۔ مثال کے طور پر آپ کچھ دودھ، انڈے، بریڈ اور سنیکس تیار کر سکتے ہیں تاکہ دل کے ساتھ ساتھ آپ کے مہمانوں کا معدہ بھی خوش رہے۔ 

8. بیٹھنے کی جگہ

مہمانوں کے آنے سے پہلے آپ کو ان کی تعداد کا اندازہ ضرور ہونا چاہئیے۔ اس سے نہ صرف آپ کو کھانے کی مقدار کا اندازہ لگانے میں آسانی رہے گی بلکہ بیٹھنے کے لئے کرسیوں کی تعداد کا صحیح علم بھی تب ہی ہو گا۔ آپ بینچ اور تہہ ہونے والی کرسیوں(folding chairs) کا اضافہ بھی کر سکتے ہیں۔ درحقیقت موخرالذکر زیادہ بہتر ہیں کیونکہ آپ ایک کمرے سے دوسرے کمرے میں لے جاتے ہوئے زیادہ سے زیادہ جگہ کا حصول یقینی بنا سکتے ہیں۔

9. استقبالیہ مشروب

اپنے مہمانوں کو خوش آمدید کہنے کے لئے خصوصی مشروب کا بندوبست کریں۔ موسم کی مناسبت سے پھلوں کا انتخاب کیا جا سکتا ہے۔ چپس وغیرہ کا اضافہ ایک اچھا تاثر ہے۔

10. موسم کے لحاظ سے گھر کو سجائیں

Christmas Lifestyle, M&S M&S Rustic style living room

اور آخر میں اپنے گھر کو موسم کی مناسبت سے سجائیں۔ عید کے دوران خصوصی تیاریاں اور روشنیوں کا اضافہ شاندار رہے گا۔ تحفے دینا مت بھولیں۔ 

ہم امید کرتے ہیں کہ ان تجاویز کو پڑھنے کے بعد آپ اپنے مہمانوں کا بہتر طور پر استقبال کر سکیں گئے۔ اپنے گھر کو مزید سجانے کے لئے یہ 8 کلاسیکل سجے سنورے ڈیزائن ضرور دیکھیں۔

Need help with your home project?
Get in touch!

Highlights from our magazine