کیا آپ اپنی دیوار کے لیے کوئی رنگ چن نہیں پا رہے؟ اپنے ستارے کی خدمات حاصل کریں

Resham Ejaz Resham Ejaz
Christmas '14, Farrow & Ball Farrow & Ball Scandinavian style living room
Loading admin actions …

ایسا ہوتا ہے۔ آپ پینٹ کی دکان کے دو چکر لگا چکے اور رنگوں کے بہت سے سیمپل خرید چکے مگر آپ درست رنگ نہیں چن پا رہے۔ اگر آپ اپنی دیواروں پر بہترین رنگ کے چناؤ کر لے کر پریشانی کا شکار ہیں تو آپ حیران ہوں گے کہ آپ کا ستارہ آپ کے لیے کیا کچھ لایا ہے۔ اپنے ستارے کے بارے میں جانیے اور دیکھیے کہ آپ کہکشاں کی دانائی سے کچھ مدد لے پاتے ہیں یا نہیں۔

دلو: فیروزی

خیالوں میں رہنے والے خوش مزاج دلو ایسی کھلی جگہیں پسند کرتے ہیں جہیں وہ مہمانوں کو خوش آمدید کہہ سکیں۔ تخلیقی اور اختراعی، یہ اصول و ضوابط کو پسند نہیں کرتے۔ ان کے گھروں میں ہر چیز کی کچھ مقدار پائی جاتی ہے کیوں کہ  ان پر افراتفری رکھتے یورینس کی حکومت ہے۔ ان کے لیے پسندیدہ رنگوں میں فیروزی کے علاوہ نارنجی، کاسنی اور نیلا رنگ شامل ہیں۔ 

ڈیزائنرز نے خوبصورتی سے دیوار کے فیروزی رنگ کو بستر کی چادروں میں استعمال کیا ہے۔

حوت: گہرا نیلا

حساس اور خوابوں میں رہنے والے حوت کو پانی حیسے رنگ پسند ہیں کیوں کہ یہ ان کے عنصر یعنی پانی سے میل کھاتے ہیں۔ رات، بےحساب جگہ اور بہاؤ کے تصورات کے ساتھ نیلا رنگ حوت کو سکون فراہم کرتا ہے جو  زیادہ تر دن میں خواب دیکھتے اور تصور میں آسمان کو چھوتے پائے جاتے ہیں۔ نیلے رنگ کی ٹھنڈی، پرسکون فطرت ذہانت سے بھی جڑی ہے جو متجسس اور ذہین حوت کے لیے ایک اچھا انتخاب ہے۔

حمل: سرخ

حمل جوشیلا اور مزے دار ماحول پسند کرتے ہیں۔ مریخ، سرخ سیارے کی حکومت میں رہتے ہوئے حمل اپنے کمرے میں شوخ سرخ رنگ کا استعمال کرتے ہوئے اپنے جزبات عیاں کر سکتے ہیں۔ (اگر سرخ رنگ بہت جارحانہ لگے تو حمل کے لیے پیلا اور گلابی بھی اچھے انتخابات ہیں۔) سرخ ایک بہادر رنگ ہے جو حوت کے اعتماد، حوصلے اور زندگی کو لے کر مثبت سوچ کا جشن مناتے ہوئے توجہ گھیر لیتا ہے۔

ثور: سبز

بیل زمینی ہے اور زمینی رنگ پسند کرتا ہے خاص کر کہ سبز جسے خاص طور پر شفا اور افزائش سے جوڑا جاتا ہے۔ بھورے اور سبز رنگ میں قدرتی مواد جیسا کہ لکڑی ثور کے لیے اچھے انتخابات ہیں کیوں کہ وہ ان رنگوں کا توازن، شناسائی اور سکون پسند کرتے ہیں۔ اچھی کوالٹی کے مواد اور صحت بخش عناصر سے بھرے ایک عمدہ ماحول کی تلاش میں ثور قدرتی شفا اور سبز رنگ کی تازگی بھری طاقت میں پھلتے پھولتے ہیں۔

جوزا: پیلا

جڑواں ملنسار اور غول میں رہنے والے ہیں اور یہ کشادہ، صاف ستھری اور ہوادار جگہیں پسند کرتے ہیں۔ انہیں ٹیکنالوجی اور بات چیت کرنا پسند ہوتا ہے اور یہ اس پسندیدگی کو جوش و جذبے، ملنساری اور پیلے رنگ پر توجہ مرکوز کر کے مناتے ہیں۔ ذہانت سے جڑا یہ روشن اور خوشگوار پیلا رنگ جوزا کو ان کے احساسات کا اظہار کرنے میں مدد دیتا ہے اور ان کی ہر لمحہ بڑھتی توانائی کو سہارا دیتا ہے۔

سنبلہ: سفید

سنبلہ پاکیزکی کو پسند کرتے ہیں اور اس ستارے میں پیدا ہوئے لوگ زیادہ تر نہایت حساس اور مخلص ہوتے ہیں۔سفید رنگ ان کی تخلیقی روح کی نشرنما کے لیے ایک سادہ سلیٹ مہیا کرتا ہے اور ایسا ٹھنڈا اور صاف مہحول بناتا ہے جو سنبلہ کو سوچنے میں مدد دے۔ یہ ایک حفاظتی رنگ ہے جو سکون اور واضح جذبات لے کر آتا ہے۔

اسد: نارنجی

ستاروں کا بادشاہ قیمتی ماحول پسند کرتا ہے جہاں جوش کی باشاہت ہو۔ زیادہ تر ایک مشہور شخصیت جس کو جاننے والے فراخ دل اور کرشماتی کہتے ہیں، اسد خود کو سماجی، گرم اور شوخ نارنجی سے گھیرنا پسند کرتے ہیں۔ ان کا شاہانہ مزاج گہرے جامنی رنگ کو بھی قبول کرتا ہے۔

سرطان: دھیمے رنگ

سنجیدہ اور حساس، سرطان ہلکے رنگوں حیسا کہ ہلکے نیلے یا سرخی مائل نارنجی رنگ کو ملا کر درمیانے رنگوں میں ضم کرنا پسند کرتے ہیں۔ بھورے اور کتھئی رنگ کے زمینی مادے ان کے گھر کے اندرونی حصے میں گرمی اور اپنائیت کا احساس لے آتے ہیں۔ دھیمے رنگ سرطان کے پسندیدہ ہوتے ہیں کیوں کہ یہ سفید (پاکیزگی اور تنظیم کی نشانی) کو کسی ہلکے رنگ سے ملانے پر وجود میں آتے ہیں اور سرطان کی پسند کا سادہ، گھریلو ماحول ساتھ لے آتے ہیں۔

میزان: گلابی

میزان توازن اور سادگی چاہتے ہیں۔ یہ ایسے ماحول میں پرسکون محسوس کرتے ہیں جہاں سادہ سامان ہو اور ذیزائن کے تمام عناصر ضرورت کے مطابق استعمال کیے گئے ہوں۔ ایسے ماحول میں گلابی رنگ میزان کو پیار بھری توانائی دیتا ہے جو ان کی زندگی کو لےکر مؤثر اور حقیقت پسندانہ سوچ کو گلابی رنگ کی پیار بھری، بے ساختہ اور خوشگوار توانائی سے بھر دیتا ہے۔

عقرب: گہرا سرخ

پراسرار عقرب تیز رنگوں سے سجا ماحول پسند کرتے ہیں جیسا کہ اس خواب گاہ میں دکھایا گیا ہے، جس کا ڈرامائی انداز ان کی جذبہ شوق سے سرشار شخصیت کو للکارتا ہے۔تیز رنگوں کے ملاپ کے ساتھ پہلو بہ پہلو رکھے گئے بڑے بڑے پرنٹ، گہرے رنگ اور ڈرامائی روشنیاں عقرب کی دیوانی فطرت کے گیت گاتی ہیں اور دیکھنے میں ایک ایسا متحرک ماحول بناتی ہیں جو ان کی بے ساختہ اور جوش و جذبے سے بھرپور فطرت کے ساتھ جچتا ہے۔

قوس: جامنی

بے چین قوس ایسی سجاوٹ پسند کرتے ہیں جس کی دیکھ بھال آسان ہو۔ یہ کسی خاص رنگ کے لیے نہیں روتے کیوں کہ ان کی لچکدار فطرت انہیں کئی طرح کے ماحول ویں ڈھل جانے میں مدد دیتی ہے۔ مگر کیوں کہ قوس غیر متوقع طور پر خوشگوار کرنے کی صلاحیّت ، قسمت اور سیروسفر کی خواہش کی طرف جھکاؤ رکھتے ہیں، ستاروں کے اس سیاح کے لیے ایک بہترین رنگ جامنی ہو گا۔ ایسا رنگ جو ہر لمحہ رنگ بدلتے قوس کو ایک مضبوط زمین دے اور ان کی تخلیقی اور فلسفیانہ فطرت کو تازہ دم کر دے۔

جدی: سرمئی

جدی قدیم، روایتی ماحول پسند کرتے ہیں جو عمدہ سامان کی نمائش کرے۔ آزاد اور خود مختار، جدی چمکدار سیاہ اور سفید سے مل کر بنا ماحول پسند کرتے ہیں جس کی مجہ سے سرمئی، سلور اور اس سے ملتے جلتے رنگ ان کے گھر کے لیے اچھے ہیں۔ نمائشی نہ ہوتے ہوئے بھی جدی ایسا ماحول پسند کرتے ہیں جو موسیقی، روایات اور نفیس سجاوٹ کی عکاسی کرے۔ سرمئی رنگ ان کے دستکاری کے نمونوں، فن پاروں اور  منفرد فرنیچر کے لیے ایک سادہ اور عمدہ پس منظر فراہم کرتا ہے۔

اپنے ستارے سے مزید سیکھیے: آپ کے ستارے کے حساب سے آپ کے لیے بہترین با‏غ۔

Need help with your home project?
Get in touch!

Highlights from our magazine