بڑے بڑے غیر منقسم کمروں والا طرزِ تعمیرآج کل زیادہ پسند کیا جا رہا ہے۔ تاہم کچھ لوگوں کے لئے یہ پریشانی کا باعث ہو سکتا ہے خاص طور پر تب جب آپ رہنے سہنے اور کھانے پینے کے کمرے کو علیحدہ کرنا چاہ رہے ہوں۔ یہ دونوں حصے ایک دوسرے سے بالکل مختلف ہیں اور ہر کوئی انکی واضح تقسیم چاہتا ہے تاکہ ہر حصے کو اسکے کام اورفعالیت کے مطابق استعمال کیا جا سکے۔
آپ کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں کیونکہ ہومیفا ئی (Homify)پر ہم آپ کے لئے کچھ ایسے آئیڈیازاور تصاویر لائے ہیں جِن سے آپ کو تحریک ملےگی اور جنکی مدد سے آپ کوئی خاص محنت اور اضافی تعمیر کے بغیران دونوں حصوں کو علیحدہ کر پائیں گے۔ نیچے جاتے جائیے اور تصاویردیکھتے جایئے۔
لکڑے کے تختوں یا چوکھٹوں کی دروازے /کھڑکیوں میں جڑائی برِصغیر پاک و ہند کے طرزِ تعمیر کا حصہ رہا ہے۔ انکا استعمال ابھی بھی عام ہے۔ فرق صرف یہ ہے کہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ انکے استعمال کا طریقہ اور فعالیت میں تبدیلی آئی ہے۔اس تصویر میں لکڑی کا چوکھٹا گو کہ چھوٹا ہے مگر جِس مقصد کے لئے لگایا گیا ہے اسکو مکمل پُورا کر رہا ہے۔
جالی سے بنی ہوئی اوٹ جو کہ کمرے کو دو حصوں میں تقسیم کرتی ہے رہنے سہنے کے کمرے کو کھانے پینے کے کمرے سے علیحدہ کرنےکا سب سے کم خرچ طریقہ ہے۔ آپ کو صرف درست ناپ اور ڈیزائن کا انتخاب کرنا ہے تاکہ وہ دونوں حصوں کی خوبصورتی سے انصاف کر سکے۔
روشنی کاغیر یکساں انتطام مختلف حصوں کو واضح کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔غیر منقسم کمروں والے طرزِ تعمیر میں گھر کے مختلف حصوں کی چاردیواری کا تعین کرنے میں اسکا کلیدی کردار ہے۔ مثال کے طور پر کھانے پینے کے کمرے کے لئے پیلی روشنی اور رہنے کے کمرے کے لئے روشن نقرئی روشنی کا انتظام آپ کو دونوں حصوں کو علیحدہ کرنے میں مدد دے گا۔
پسِ منظر کی دیواریں رہنے سہنے اور کھانے پینے کے کمروں کو تقسیم کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہیں۔ اس تصویر میں رہنے سہنے والے کمرے میں یادگاری تصاویر لگائی گئی ہیں جبکہ کھانے پینے کے حصے میں برتن وغیرہ رکھنے کے لئےخانے دارالماری لگائی گئی ہے۔
اگر آپ مذکورہ بالا تصویر کو غور سے دیکھیں تو ہمیں صاف معلوم ہوجاتا ہے کہ اس ترتیب میں کھانے پینے کے حصے کی حدود کہاں تک ہیں۔ رہنے سہنے کے کمرے میں ایک بہت بڑی ٹی وی سکرین لگائی گئی ہے جو کہ بہت نمایاں ہے اور دونوں حصوں کے فرق کو محسوس کرنے میں آپ کی مدد کررہی ہے۔
گھر کے مختلف حصوں کو ایک دوسرے سے ممتاز کرنے کا ایک اورشاندارطریقہ انکو رنگوں کی بنیاد پر تقسیم کرنے کا ہے۔ ایک حصے کے لئے ایک رنگ کا انتخاب کریں اور دُوسرے حصے لے لئے دوسرے رنگ کا ۔ یہ نا صرف ایک حصے کو دوسرے حصے سے جدا کرے گا بلکہ آپ کے گھر کی خوبصورتی میں اضافہ بھی کرے گا۔
کیا آپ جانتے ہیں کہ فرش کا ڈیزائن کتنا اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔ اسِ تصویر کو غور سے دیکھیں۔ رہنے سہنے اور کھانے پینے کے کمرے کے مابین سفید پٹی آمد و رفت اور بات چیت میں کوئی بھی رکاوٹ ڈالے بغیر دونوں حصوں کو علیحدہ کر رہی ہے۔ ہمیں انٹیرئر ڈیزائنر کی جانب سے فرش کے ڈیزائن اوررنگوں کوذہانت سےاستعمال کرنے کا طریقہ بہت پسند آیا۔