آپ کی اندرونی دیواروں کے لیے دلکش رنگ

Hamna—Homify Hamna—Homify
Wohnwelt Vintage, makasa makasa Scandinavian style living room
Loading admin actions …

جب بات آۓ اندرونی دیواروں کی سجاوٹ کی اور ایسے انداز سے سجاوٹ کی جو آپ کی شخصیت کی آئینہ دار ہوں تو اس میں سب سے اہم جزو ہے دیوار کے رنگ کا چناؤ۔ اندرونی آرائش کا ہر ماہر آپ کو یہی بتاۓ گا کہ دیوار کے لیے رنگوں کا انتخاب نہ صرف آپ کے مزاج پر اثر انداز ہو گا بلکہ آپ کو فرنیچر بھی انھیں رنگوں کے مطابق لینا ہو گا۔ اس لیے درست رنگوں کا انتخاب نہایت ضروری ہے۔

آج ہم نے ماہرین کی طرف سے منظور شدہ چند خوبصورت رنگوں کو آپ کے سامنے لانے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ آپ کو انتخاب میں آسانی ہو۔ یاد رکھیں کہ ایک دفعہ رنگ ہو جانے کے بعد اس کو تبدیل کرنا کافی مشکل ثابت ہو سکتا ہے اس لیے پہلے ہی اس بات کی یقین دہانی کر لیں کے آپ اپنے انتخاب سے پوری طرح مطمئن ہیں

1- جیڈ سبز

کہا جاتا ہے کہ جیڈ سبز رنگ سب سے زیادہ مثبت رنگ ہے جو کہ پورے گھر میں مثبت توانائی لا سکتا ہے اور دکھنے میں بھی یہ نہایت حسین لگتا ہے۔ ایک بڑے دیوان خانے میں یہ رنگ بہت ہی دلکش لگے گا مگر ایک چھوٹے سے غسل خانے میں بالکل بھی نہیں۔ رنگوں کے چناؤ کے وقت اپنے کمرے کے رقبے کو لازمی ذہن میں رکھیں کیوں کہ چھوٹے جگہوں میں دھیمے رنگ ہی اچھے لگتے ہیں۔

2- ہلکا سرمئی

2017 کا سب سے مشہور رنگ ہلکا سرمئی ثابت ہوا ہے۔ یہ پورے گھر میں ایک پرسکون اور آرام دہ فضا پھیلاتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ قدرتی اشیاء سے بنے فرنیچر کے ساتھ بہت بہترین لگتا ہے۔

3- ہلکا سبز

ٹھنڈا، پرسکون اور نفیس! یہ رنگ آج کل بہت پسند کیا جا رہا ہے اور اس میں ناپسند کرنے والی کون سی بات ہے۔ یہ ایک بہار کا سا انداز دیتا ہے اور آپ کے کمرے میں جان ڈال دے گا۔ یہ رنگ سفید کے ساتھ بھی بہت اچھا لگے گا۔

4- دھوپ کی طرح زرد

واہکیا رنگ ہے یہ! سوچیں جب آپ صبح اپنے کمرے میں بیدار ہوں اور کھڑکی سے چھن کر آنے والی دھوپ آپ کی دیواروں کو مزید روشن کر رہی ہوں تو یہ تاثر کس قدر خوشگوار ہو گا۔ آیندہ آپ کبھی بھی برے موڈ کے ساتھ صبح نہیں جاگیں گے۔

5- روشن سفید

ہم شرطیہ کہ سکتے ہیں کہ آپ سوچ رہے ہوں گے کہ ہم سفید رنگ کی بات نہیں کریں گے کیوں کہ یہ ایک غیر دلچسپ رنگ مانا جاتا ہے۔۔۔۔ ایک بار پھر غور کریں کیوں کہ یہ رنگ کسی بھی گھر کا اثاثہ ہوتا ہے۔ اس کے ساتھ آپ ہر طرح کی آرائشی اشیاء استعمال کر سکتے ہیں اور اپنے اعلا ذوق کا بھی اعلان کر سکتے ہیں۔

6- دھیما کریم رنگ

اگر آپ کو سفید رنگ کا خیال اچھا لگا ہے مگر یہ آپ کے لیے بہت سادہ ہے تو پھر آپ کریم رنگ یہ پھر ہلکے کافی رنگ کا انتخاب کیوں نہیں کر سکتے۔ اس سے آپ کا کمرہ ایک گرم جوش اور  دوستانہ تاثر دے گا۔

7- سیاہ

اگر آپ کو اندرونی آرائش میں گہرے رنگ پسند ہیں تو گہرے سیاہ رنگ پر ضرور غور کریں چاہے یہ رنگ دھاریوں کی شکل میں ہی کیوں نہ موجود ہو۔ اس طرح کے رنگ سب کو آپ کی پر اعتماد شخصیت کے بارے میں بتائیں گے۔ اس کو متوازن رکھنے کے لیے آپ اس کے ساتھ سفید کا استعمال کر سکتے ہیں۔

8- آسمانی

بےشک ہے یہ ایک روایتی بات، لیکن بچے کے کمرے کے لیے آسمانی رنگ بہترین ہے چاہے یہ لڑکے کا کمرہ ہو یا لڑکی کا۔ اس کے علاوہ بھی یہ رنگ ہر کمرے میں اچھا لگتا ہے اور لکڑی کے فرش کے ساتھ ہو تو کیا ہی کہنے ہیں۔

 دیوار کے رنگوں کی مختلف اقسامبھی ضرور دیکھیں

Need help with your home project?
Get in touch!

Highlights from our magazine