ایک منزلہ گھر ڈیزائن کرنے کے لیے تجاویز

Resham Ejaz Resham Ejaz
homify Modern houses
Loading admin actions …

اگر ایک منزلہ گھر کا سن کر آپ ذہن میں آپ کی دادی کا پُرانے زمانے کا گھر آتا ہے تو آپ کو اِس ذہنیت کو چھوڑنے کی ضرورت ہے اور ہم نے چند ایسے شاندار گھر ڈھونڈے ہیں جو اِس عمل میں آپ کے مددگار ثابت ہوں گے۔

پُرانے زمانے کے لوگوں کے پسندیدہ تعمیراتی اندازِ کی نفی کرتے ہوئے ایک منزلہ گھر کافی مشہور ہو چکے ہیں جس کے لیے ہمیں بھروسے مند معماروں کے بنائے گئے جدید ڈیزائنز کا شکریہ ادا کرنا چاہیے۔ اور جب آپ ایک لمحے کے لیے رک کر یہ سوچیں کہ سیڑھیوں کے بغیر رہنا کتنا آسَان ہو گا اور ایک منزلہ گھروں کے بارے میں نہ سوچیں تو آپ سے بڑھ کر بیوقوف کوئی نہ ہو گا۔ ہم آپ کو کچھ حَسِین ایک منزلہ گھر دکھائیں گے اور آخری فیصلہ آپ نے کرنا ہے کہ ان میں سے آپ کے خاندان کے لیے بہترین گھر کون سا ہے۔

۱. جدید اور دلکش

ایک خوبصورت ڈبہ نما ڈیزائن، یہ اِس گھر کی اِخْتِتامی تفصیلات ہیں جو اِس کو اتنا دِل فریب بناتی ہیں۔ یہاں پیش کردہ تیز، سفید روشنیاں، اِس ڈیزائن کی سادگی اور سرخ ٹائلوں سے بنی چھت بہت سا حُسْن اور رکھ رکھاؤ شامل کرتی ہیں۔

اِس برآمدے کو انکار کرنا بھی مشکل ہے!

۲. ڈبہ نما اور اینٹوں سے بنا

یہ ناقابلِ یقین گھر دیکھنے کے بعد کوئی اور گھر پیش کرنے کا خیال ہی عجیب لگتا ہے۔

سرخ اینٹیں متاثر کن نظر آتی ہیں اور اِس گھر میں خوبصورتی شامل کرتی ہیں جو بالکل سادہ ہو سکتا تھا۔ اِس کے علاوہ مختلف اندازِ میں لگائی گئی دیواریں غیر معمولی نظر آتی ہیں۔

۳. حاری اندازِ

اگر آپ کا گھر ایسا ہو تو ہر دن چھٹی جیسا محسوس ہو گا۔
جلی پٹیوں والا بیرونی حصہ خاصا نمایاں ہو رہا ہے، جو اِس گھر کے مالکوں کی پسند کا پتا دیتا ہے جنکہ بانسوں سے بنی برآمدے کی چھت حاری ( گرم ملکوں جیسا ) اندازِ بناتی ہے۔

۴. شیشوں سے بھرا ہوا اور ہوادار

کیا کسی نے لفط ’جدید’ کہا؟ آپ اِس ایک منزلہ گھر کو کسی صورت بھی پُرانے اندازِ کا نہیں کہہ سکتے جس کی وجہ یہ شیشے کی دیواریں اور کھلا اور فیشن ایبل اندرونی ڈیزائن ہے۔

۵. پتھروں سے ڈھکا ہوا

ہر رخ سے روایتی فارم ہاؤس نظر آتا یہ گھر بے مثال ہے۔ گیبین پتھر سے بنی دیواریں دیہاتی اندازِ بناتی ہیں اِس کی لمبی اور پتلی شکل سے اندازہ ہو رہا ہے کہ اندرونی حصہ کتنا خوشگوار تاثر دے گا۔ اونچی چھتوں کے ساتھ، کیا آپ سوچ سکتے ہیں اِس کے رہنے کے کمرے میں بیٹھ کر اوپر شہتییروں کو دیکھنا کتنا مزے دَار ہو گا۔

۶. ایک منزلہ مگر تِین خواب گاہیں

یہ مت سوچیں کہ ایک منزلہ گھر میں ہمیشہ کم کمرے ہی ہوں گے۔ کیوں کہ یہ گھر بہت سی رہنے کی جگہ کے ساتھ ساتھ ۳ بیڈ روم اور دو فیملی باتْھ روم بھی مہیا کرتا ہے۔

غیر معمولی اونچی چھت اور مختلف بیرونی درجے اسے روایتی ایک سے زیادہ منزلوں والے گھر جیسا بنا دیتے ہیں، مگر صرف آپ ہیں جو سچ جانتے ہیں!

۷. چھوٹا، سفید اور نفیس

گھر کے ڈیزائن کی بات کی جائے تو سائز کی کوئی اہمیت نہیں ہوتی۔ جب تک آپ کے پاس ضرورت کے تمام کمرے موجود ہیں، ایک بڑے محل کی کیا ضرورت ہے جب آپ کبھی اسے مکمل طور پر استعمال نہیں کر سکیں گے؟ 

یہ چھوٹا، جدید اور خوبصورت گھر ہمیں یہ بتاتا ہے کہ چھوٹا گھر بھی کافی وضع دَار ہو سکتا ہے۔

۸. فنکارانہ ڈھانچہ

اِس گھر نے اسے گھیرے ہوئے ان پر کشش ستونوں کی مدد سے ایک منزلہ گھروں کے معیار کو کہیں سے کہیں پہنچا دیا ہے، اور ایک فنکارانہ اندازِ بنایا ہے۔

ہمیں سب سے اچھا گیراج لگا جو اِس طرح بنایا گیا ہے کہ باغ سے مکمل طور پر فائدہ اٹھایا جا سکے۔ اور اِس تِین حصوں میں بنی چھت کے کیا ہی کہنے!

۹. سفید اور سرمئی کا ملاپ

ایک منزلہ گھر ہمیشہ ہی خوبصورتی میں اپنی مثال آپ ہوتے ہیں اور اِس کا ثبوت یہ سفید و سرمئی گھر ہے۔

بھلے ہی یہ ایک سادہ گھر ہے، پتھروں سے ڈھکی دیواروں نے اسے ایک لمحے میں خوابوں کے گھر کے درجے پر پہنچا دیا ہے جبکہ گہرے سرمئی رنگ کی چھت اسے جدید بناتی ہے۔

۱۰. دلچسپ عناصر

کیا آپ اِس گھر کو بے مزہ اور پُرانے زمانے کا کہنے کی جُرات کر سکتے ہیں؟ کبھی نہیں کر سکتے۔ ایسا اِس لیے ہے کہ اسکی چھت دیواروں اور مکمل وضع نے اسے اس سے کہیں زیادہ بنا دیا ہے۔

ایک اور بات یہ کے ایک منزلہ گھر تعمیر کرنے میں زیادہ رقم نہیں لگتی جس کا مطلب ہے کہ آپ کچھ خوبصورت فالتو چیزیں بھی شامل کر سکتے ہیں جیسا کہ صحن میں تنصیب کردہ آتشدان، جو آپ یہاں بھی دیکھ سکتے ہیں۔

ایک منزلہ گھر کا مکمل خاکہ یہاں دیکھئے: ایک جدید ایک منزلہ گھر۔

Need help with your home project?
Get in touch!

Highlights from our magazine