گھروں کے نظام روشنی میں ہونے والی ان غلطیوں سے بچنا آسان ہے

Resham Ejaz Resham Ejaz
Belgravia Roof Terrace, Cameron Landscapes and Gardens Cameron Landscapes and Gardens Modern garden
Loading admin actions …

جب گھروں کے نظام روشنی کے بات آئے تو چند چراغ لگا کر آپ کو لگتا ہے کے آپ کا کام ختم ہو گیا۔ ہے نا؟ غلط! اگر آپ ایسا سوچتے ہیں تو آپ اپنی روشنیوں میں ضرور کچھ غلطیاں کر رہے ہیں۔ مگر یہاں ہم آپ کو اُنہیں درست کرنے میں مدد دیں گے۔

اب یہ صرف بلب تبدیل کرنے جتنا آسان نہیں رہا، جیسا کہ انٹیریئر ڈیزائنر کہتے ہیں کہ يھر کی اندرونی و بیرونی روشنیاں حفاظت، آرام اور سجکوٹ کے زمرے میں آتی ہیں۔ ہی سب کجھ پیچیدہ لگ رہا ہے۔ ہے نا؟ مگر ایسا ہے نہیں۔ ہم آپ کو یہ سب آسان کر کے سمجھائیں گے۔ تو اگر آپ کو لگتا ہے کہ آپ اندھیرے میں بھٹک رہے ہیں تو ہم آپکے لیے روشنی لے کر آۓ ہیں۔

یہ ہیں وہ چھ غلطیاں جن کے آپ مرتکب ہوسکتے ہیں…  

۱. حفاظت کے لیے بیرونی روشنیان استعمال نہ کرنا

جی، ایک مکمل طور پر روشن گھر حَسِین لگتا ہے مگر کیوں نہ بجلی کا بل کچھ کم کیا جائے اور اپنے گھر کو مزید حفاظت دینے کے لیے ایک حرکت محسوس کرنے والا آلہ لگا دیا جائے؟ 

کوئی بھی چور اچانک سے روشنیاں جلتے نہیں دیکھنا چاہتا تو وہ آپ کے گھر کا پیچھا چھوڑ کر کہیں اور قسمت آزمانے نکل جائے گا۔

۲. اپنے پودوں کو یہ سمجھنے پر مجبور کرنا کہ یہ دن کا وقت ہے

آپ کو اپنے باغ کو روشن کرتے وقت احتیاط کا مظاہرہ کرنا چاھیے۔ روشنیوں کو اتنا تیز اور برے زاویے پر مت رکھیں کہ آپ کے پودے اسے دن کا وقت سمجھ کر فوٹو سنتھیسز شروع کر دیں۔

اِس مسئلے سے بچنے کے لیے باغ کی روشنیوں کا زاویہ پودوں سے مخالف سمت میں رکھیں۔

۳. گزر گاہ کو ٹھیک طرح سے روشن نہ کرنا

باغ کو اندھیرے میں چھوڑ دینا آپ کے لیے مشکل کا باعث بن سکتا ہے۔ خاص کر تب جب آپ کا فرش پھسلن والا ہو۔

گزر گاہ کے کناروں پر کچھ روشنیاں لگائیں اور یہ مسئلہ ماضی کا قصہ بن کر رہ جائے گا۔ اسے مکمل بنانے کے لیے شمسی توانائ سے چلنے والی روشنیاں استعمال کریں تا کہ ماحول کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔

۴. روشنی دھیمی کرنے والے سوئچ نہ لگانا

صرف چمکدار فرش کے ساتھ اچھے لگیں گے تو آپ غلط ہو سکتے ہیں۔

یہ مدھم گر گھروں کے نظام روشنی کا مستقل حصہ بن چکے ہیں۔ خاص طور سے سونے کے کمروں میں جہاں آپ کو ہلکی روشنی کی ضرورت ہوتی ہے۔ اپنے گھر میں کچھ مدھم گر لگائیں اور آپ کو یہ جان کر خوشی ہو گی کہ کتنی آسانی سے آپ گھر کی کیفیت تبدیل کر سکتے ہیں۔

۵. پینٹ اور روشنیوں کو ہم آہَنْگ کرنا بھول جانا

Flopster sofa Loaf Modern living room Textile Amber/Gold Sofas & armchairs

اگر آپ کے گھر کی دیواریں روشن ہیں تو آپ کو کس قسم کی روشنی چاہیے؟ 

اِس کا جواب ہے نرم گرم قسم کی روشنی، تو کناروں پر رکھے گئے لیمپ میں موجود گرم سفید بلب شام کے وقت ایک آرام دہ احساس دیں گے۔ دیکھا؟ آپ کو ضرورت ہے تو صرف توازن کی۔ اسی طرح آپ ایک گہرے رنگ کے کمرے میں تیز روشنیاں پسند کریں گے۔

۶. مختلف کاموں کے لیے لگائی جانے والی خاص روشنیوں کو بالکل رد کر دینا

مرکزی روشنیاں کمرے کو عمومی طور پر روشن کرنے کے لیے ہوتی ہیں۔ مگر چند مخصوص کام ( جیسا کہ كھانا پکانا ) کرنے کے لیے آپ کو خاص قسم کی روشنی چاہیے ہو گی۔

کام کے لیے روشنیاں الماریوں کے نیچے، چھت پر، دیواروں پر، غرضیکہ کسی بھی جگہ لگائی جا سکتی ہیں، تا کہ آپ کو جب بھی ضرورت پڑے آپ ان کا استعمال کر سکیں۔ آخر کار آپ کو میز پر رکھے جانے والے لیمپ کا ایک مصرف مل ہی گیا۔

روشنیوں کے بارے میں مزید تجاویز کے لیے یہ آئیڈیا بک دیکھیں: گھر کے باہر روشنی کرنے کی ۱۵ تجاویز جو آپ کے گھر کو چمکا دیں گی.

Need help with your home project?
Get in touch!

Highlights from our magazine